تیل ’200 ڈالر فی بیرل ہوسکتا ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک رپورٹ کے مطابق بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث خام تیل کی قیمت چھ ماہ سے دو سال کے اندر دو سو ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔ امریکہ میں منگل کو ہلکے خام تیل کی قیمت ایک سو بائیس ڈالر فی بیرل تھی۔ تیل کی قیمت دو سو ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کی تنبیہ گولڈمین سیکسس کے ارگن مرتی نے کی۔ انہوں نے کہا کہ تیل کی بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث امکان بڑھ رہا ہے کہ چھ ماہ سے دو سال کے اندر تیل کی قیمت دو سو ڈالر ہو سکتی ہے۔ مسٹر مرتی نے اس سے پہلے تین سال قبل جب تیل کی قیمت پچپن ڈالر تھی پیشنگوئی کی تھی کہ یہ بڑھ کر ایک سو ڈالر سے زیادہ ہو جائے گی اور اس سال جنوری میں ان کی بات درست ثابت ہوئی۔ تیل کی قیمتیں گزشتہ چار ماہ میں پچیس فیصد بڑھ چکی ہیں اور سن دو ہزار ایک کے بعد ان میں چار سو فیصد اضافہ ہوا ہے۔ تیل کی بڑھتی ہوئی مانگ کی بڑی وجہ چین کی اقتصادی ترقی ہے اور کسی حد تک انڈیا کی ترقی کا بھی اس میں ہاتھ ہے۔ تیل کی مانگ میں اس وقت اضافہ ہوا ہے جب تیل پیدا کرنے والے کئی ممالک کو تیل کی پیداوار میں مسائل کا سامنا ہے۔ نائجیریا میں حکومت کے مخالفین کی طرف سے تیل کی پائپوں پر حملوں کی وجہ سے پیداوار گر چکی ہے جبکہ عراق کو ترکی کی فوجوں کے کردوں پر حملوں کی وجہ سے ترسیل میں مشکلات کا سامنا ہے۔ امریکہ میں موسم گرما میں لوگ گاڑیوں پر زیادہ سفر کرتے ہیں جس سے مانگ بڑھ جاتی ہے۔ | اسی بارے میں تیل کی نئی قیمت 111 ڈالر فی بیرل13 March, 2008 | آس پاس خام تیل نئی ریکارڈ قیمت پر11 March, 2008 | آس پاس تیل: امریکہ، سعودی مذاکرات22 March, 2008 | آس پاس تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ28 March, 2008 | آس پاس ’تنخواہ بڑھائی ہے لہذا تیل مہنگا‘06 May, 2008 | آس پاس نائجیریا تیل کا نظام بہتر کرے: عنان27 December, 2006 | آس پاس تیل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ19 October, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||