خام تیل نئی ریکارڈ قیمت پر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 107 ڈالر فی بیرل کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس سے قبل یہ قیمت 106.54 ڈالر فی بیرل کی بلند ترین سطح پر تھی۔ دنیا بھر کی طرح لندن میں بھی پٹرول کی قیمتیں مسلسل بڑھنے کے بعد اب ایک پاؤنڈ دس پنس فی لیٹر تک اور ڈیزل کی ایک پاؤنڈ سولہ پنس فی لیٹر تک پہنچ گئی ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ قیمتوں میں کمی کے لیے وہ تیل پیدا اور برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک سے کہے گا کہ تیل کی پیداوار میں اضافہ کیا جائے۔ تجزیہ نگار کہتے ہیں کہ ٹریڈر ڈالر کی گرتی ہوئی قیمتوں سے خود کو بچانے کے لیے مختلف اشیاء میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ تیل کی قیمتوں میں اضافے کا ایک سبب چین میں بڑھتی ہوئی طلب کے باوجود گزشتہ ہفتے اوپیک کے ممالک کا پیداوار میں تبدیلی نہ لانے کا فیصلہ تھا ادھر یورو اور دیگر کرنسیوں کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوئی ہے۔ تازہ ترین کمی کا سبب امریکہ سے آنے والی یہ اطلاعات ہیں کہ گزشتہ پانچ برس کے دوران امریکہ میں لیبر مارکیٹ اپنی کمزور ترین سطح پر ہے۔ | اسی بارے میں تیل کی عالمی قیمت میں اضافہ18 April, 2006 | آس پاس ایران تنازع: تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں07 February, 2006 | آس پاس تیل کی قیمتوں میں تیزی کا رججان 18 January, 2006 | آس پاس تیل:قیمت ستر ڈالر فی بیرل سےزیادہ31 August, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||