تیل کی قیمتوں میں تیزی کا رججان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران کے ایٹمی پروگرام کی دوبارہ شروعات اور نائجیریا میں تیل کپمنی کے چار ملازمین کے اغوا کی وجہ سے عالمی منڈی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ امریکہ میں میں ایک بیرل خام تیل کی قیمت ساٹھ ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے جو ستمبر سن 2005 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ بی بی سی کے معاشی نامہ نگار کے مطابق نائیجریا میں شیل کپمنی کے چار ملازمین کو اغوا کیے جانے اور ایران کے جوہری پروگرام کو دوبارہ شروع کرنے پر عالمی تشویش کی وجہ سے تیل کی قیمتوں پر اثر پڑا ہے۔ ایران کا شمار دنیا میں تیل پیدا کرنے ملکوں میں چوتھے نمبر پر آتا ہے اور اگر ایران پر تجارتی پابندیاں عائد کر دی گئیں تو عالمی میں منڈی تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ ادھر ایران نے دھمکی دے رکھی ہے کہ اگر اس کے جوہری پروگرام کو سلامتی کونسل کے حوالے کیا گیا تو اس سے تیل کی قیمتوں پر اثر پڑے گا جس کا نقصان عالمی معیشت کو بھی گا۔ | اسی بارے میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ28 September, 2004 | آس پاس تیل:قیمت ستر ڈالر فی بیرل سےزیادہ31 August, 2005 | آس پاس عراقی تیل: پیداوار معمول پر آ گئی22 August, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||