تیل:قیمت ستر ڈالر فی بیرل سےزیادہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی ساحلی شہروں میں سمندری طوفان قطرینہ کے آنے کے بعد سےعالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بلندی کو چھو رہی ہیں۔ اس طوفان نےامریکی تیل اور قدرتی گیس کی پیداوار کو جیسے مفلوج سا کردیا ہے۔ منگل کو نیویارک میں امریکی خام تیل کی قیمت ستر ڈالراور پچاسی سینٹ فی بیرل ہوگئی۔ جبکہ ایشیائی مارکیٹوں میں یہ قیمت ستر ڈالر سے اوپر رہی۔ امریکی محکمہ توانائی کا کہنا ہے کہ قطرینہ طوفان کی وجہ سے ملک کے نو بڑے تیل صاف کرنے والے کارخانے بند ہیں جبکہ دیگر چار نے اپنی پیداوار سست کر دی ہے۔ تیل کی کمپنیاں ان دنوں اس طوفان کے بعد ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||