لیبیا:امریکی تیل کمپنی کی واپسی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں تیل کی کمپنی آکسیڈینٹل پٹرولیم کارپوریشن نے کہا ہے کہ اسے لیبیا نے انیس سال بعد وہاں دوبارہ کام شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس کمپنی کو انیس سو اسّی کی دہائی میں امریکہ کی طرف سے لیبیا کے خلاف پابندیاں لگنے کے بعد وہاں پیداوار بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ آکسیڈینٹل کارپوریشن کے اثاثے لیبیا کی سرکاری تیل کمپنی کے پاس چلے گئے تھے۔ امریکہ نے سن دو ہزار چار میں لیبیا کے خلاف اقتصادی پابندیاں نرم کر دی تھیں جس کے بعد تیل کمپنیوں کے طرابلس واپسی کے راستے دوبارہ کھل گئے۔ آکسیڈینٹل کارپوریشن تیل کے ان کنوؤں کا نظام سنبھال رہی ہے جن سے یومیہ بارہ سے پندرہ ہزار بیرل تیل نکالا جا رہا ہے۔ امریکی صدر رانلڈ ریگن نے انیس سو چھیاسی میں امریکی کمپنیوں کو لیبیا کے ساتھ کاروبار کرنے سے منع کر دیا تھا اور اس ضمن میں تیل کی کمپنیوں کے لیے رعایت ختم کر دی تھی۔ امریکہ کا کہنا تھا کہ لیبیا کا دہشت گردی کو فروغ دینے میں ہاتھ ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||