BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 11 December, 2004, 08:54 GMT 13:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی منصوبہ
 پاول
کولن پاول پہلے بھی مشرقِ وسطیٰ امن کوششوں کا حصہ رہے ہیں
امریکی وزیرِ خارجہ کولن پاول مشرقِ وسطیٰ میں اصلاحات پر ایک اہم مگر متنازع اجلاس میں شرکت کے لیے مراکش کے شہر رباط پہنچ گئے ہیں۔

وہ علاقائی رہنماؤں اور جی ایٹ ممالک کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے جن میں گفتگو کا موضوع خطے میں اقتصادی اور سیاسی تبدیلی لانا ہے۔

امریکہ نے مارچ میں اس طرح کی اصلاحات کی تجویز پیش کی تھی لیکن عرب ممالک نے اس پر شدید احتجاج کیا تھا۔

تاہم کولن پاول نے ایک مرتبہ پھر یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ امریکہ ان ممالک کی مدد کرنا چاہتا ہے جو انفرادی طور پر اور اپنے مخصوص انداز میں اصلاحات کرنا چاہتے ہیں۔

’ہر ملک کو اپنی اصلاحات کا ماڈل خود تیار کرنا پڑے گا اور وہ ممالک یہ فیصلہ خود کریں گے کہ ایسا کس رفتار سے ہوگا۔ ہم صرف ان ممالک کی سیاسی اور معاشی مدد کرنا چاہتے ہیں۔‘

امریکی منصوبے پر تنقید
امریکہ جہوریت پر مذاکرات کو استعمال کرکے اپنی خارجہ پالیسی کو قانونی جواز دینے کی کوشش کر رہا ہے۔
حقوقِ انسانی کے گروپ

اس اجلاس میں لگ بھگ بیس عرب ممالک کے علاوہ افریقہ، ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کے ملک شریک ہوں گے۔ ان کے علاوہ صنعتی اعتبار سے انتہائی ترقی یافتہ ممالک کے نمائندے بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

خطے میں امریکی اصلاحات کے اس مشن کے دوران شمالی افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ میں سیاسی، اقتصادی اور سماجی اصلاحات پر بحث ہوگی۔

بحرین، مصر، عراق، اردن، کویت، لبنان، لیبیا، پاکستان، فلسطینی اتھارٹی اور سعودی عرب کے نمائندوں کی اس اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔

بی بی سی کی نامہ نگار کا کہنا ہے کہ امریکی منصوبے کو اب بھی مخالفت کا سامنا ہے خصوصاً ان ملکوں سے جو اس منصوبے کو امریکی نخوت کا ایک اظہار سمجھتے ہوئے اس کے مقاصد کے بارے میں شک و شبہے کا شکار ہیں۔

رائٹرز کے مطابق جمعہ کی رات مراکش کی پارلیمان کے باہر تقریباً پانچ سو افراد نے ایک مظاہرہ بھی کیا۔

حقوقِ انسانی کے گروپوں نے بھی امریکہ کی طرف سے خطے میں جہوریت پر مذاکرات کو استعمال کرکے اپنی خارجہ پالیسی کو قانونی جواز دینے کی کوشش پر تنقید کی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد