مشرقِ وسطیٰ: پاول غربِ اردن جائیں گے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے وزیرِ خارجہ کولن پاول اگلے ہفتے مذاکرات کے لیے غربِ اردن جا رہے ہیں۔ کولن پاول کا یہ دورہ امریکی صدر جارج بش کےاس اعلان کے بعد طے پایا ہے کہ اگلے چار برس میں مشرقِ وسطیٰ میں امن قائم کیا جا سکتا ہے۔ فلسطینی وزیرِ خارجہ نبیل شعت نے تصدیق کی ہے کہ اگلے چند دنوں میں امریکی وزیرِ خارجہ غربِ اردن کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا: ’کولن پاول کے دورے کا مقصد امریکی صدر اور برطانوی وزیرِ اعظم کے اعلان کردہ نصب العین یعنی مشرقِ وسطیٰ میں امن کے حصول کی کوششوں کو تیز تر کرنا ہے۔‘ کولن پاول کے غربِ اردن کے دورے میں اگلے سال جنوری میں فلسطینی صدر منتخب کرنے کے عمل پر بھی بات چیت ہوگی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||