 |  عراقی پائپ لائن بند ہونے کی وجہ سے عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھ گئی تھیں |
تیرہ دن کے وقفے کے بعد عراق میں ماہرین تیل کی پیداوار واپس معمول کی سطح پر لے آئے ہیں۔ ساؤتھ آئیل کمپنی کے ایک افسر نے کہا ہے کہ ملک کی بڑی پائپ لائنیں اب معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں اور تیل کے پیداوار پھر سے ایک اعشاریہ نو ملین بیرل یومیہ ہو گئی ہے۔ بصرہ کی بڑی پائپ لائن تازہ ترین تشدد کے واقعات اور مقتدیٰ الصدر کے حامیوں کی طرف سے تیل کے کنوؤں پر حملوں کی دھمکیوں کے بعد بند کر دی گئی تھی۔ عراق کا نوے فی صد تیل بصرہ کی پائپ لائن کے ذریعے برآمد ہوتا ہے اور اسی بندش کی وجہ سے پچھلے کچھ دنوں میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں انتہا کو پہنچ گئی تھیں۔ |