تیل، عالمی منڈی میں تشویش | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تیل کی عالمی منڈی کو ایک اور دھچکا اس وقت پہنچا جب عراق کے جنوب میں تیل کی پائپ لائن کو سبوتاژ کیا گیا جس کی وجہ سے عراق سے برآمد کیے جانے والے تیل کی مقدار میں کمی پیدا ہوگئی۔ عراقی حکام کہتے ہیں کہ تیل کی پائپ لائن کی مرمت میں کئی دن لگیں گے۔ بصرہ میں قائم ایکسپورٹ ٹرمینل کو تیل سپلائی کرنے والی پائپ لائن پر تخریب کاروں نے منگل کے روز حملہ کیا تھا۔ تیل کی عالمی منڈی میں تشویش اس وقت مزید بڑھ گئی جب شمالی عراق کے شہر کرکک کے قریب بھی تیل کی پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا۔ عراق کی مجموعی آمدنی کا نوے فی صد تیل کی برآمد سے حاصل ہوتا ہے۔ عراقی تیل کی سپلائی رکنے کی خبروں کے بعد ابتدائی طور پر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں تاہم بعد میں معمول پر آگئیں۔ اس ماہ کے آخر میں عراق کے نظم و نسق وہاں کی عبوری حکومت کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||