BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 02 June, 2004, 00:36 GMT 05:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق پر اقوم متحدہ کی نئی قرارداد
عراق کابینہ
امریکہ کو امید ہے کہ نئی عراقی حکومت کی تشکیل سے سفارتی میدان میں کام آسان ہو جائے گا
عراق میں نئی عبوری حکومت کی کابینہ کی طرف سے حلف اٹھائے جانے کے بعد نیویارک میں اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل نے عراق سے متعلق ایک نظرثانی شدہ قرارداد کے مسودہ پر غور کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔

یہ منصوبہ امریکہ اور برطانیہ نے پیش کیا ہے جس میں ملک سے غیر ملکی فوجوں کے انخلا کا ٹائم ٹیبل دیا گیا ہے۔

تاہم کئی ممالک کا کہنا ہے کہ اس میں یہ تفصیل نہیں دی گئی کہ عراقی حکومت کو اقتدار کی مکمل منتقلی کے بعد ان غیرملکی افواج کا کیا کردار ہوگا۔

سیکورٹی کونسل کے ارکان نے بند کمرے میں ملاقات کی۔

سیکورٹی کونسل کے کئی ارکان نے اس قرارداد کے پہلے مسودے پر اعتراض کیا تھا کیونکہ اس میں عراقیوں کو فوجی معاملات میں اختیارات نہیں دئیے گئے تھے۔

واشنگٹن میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ عراق کی نئی حکومت کو تسلیم کرانے کے لئے تیزی سے اقدامات کررہے ہیں ۔

نامہ نگار کے مطابق ان دونوں نے اقوام متحدہ میں ایک قرارداد پیش کردی ہے جس میں عراقی جنگ کے مخالفوں کے لئے کئی مراعات شامل ہیں ۔ مثلاً کہا گیا ہے کہ تیل پر عراقیوں کو مکلمل اختیار ہوگااور اس سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ بیرونی فوجیں اگلے سال الیکشن کے فوراً بعد واپس جانے لگیں گی۔

نامہ نگار کے مطابق واشنگٹن میں اس بات پر واقعی خوشی محسوس کی گئی ہے کہ اس کے منصوبے کا کم سے کم ایک حصہ پورا ہو گیا ہے۔

صدر بش نے کہا کہ عراق کی نئی حکومت میں صلاحیت ہے، عزم ہے، اور عہد کا پاس ہے۔

انہوں زور دیتے ہوۓ کہا کہ وائٹ ہاؤس نے نہیں بلکہ اقوام متحدہ نے ان نئے لیڈروں کو چنا ہے اور کوفی عنان کے اس بیان کے باوجود کہ اس عمل کو پوری طرح درست اور صحیح نہیں کہا جاسکتا، صدر بش بہت خوش نظر آرہے تھے۔

نامہ نگار کے مطابق منگل کے روز عراقی حکومت کے نئے صدر کا معاملہ بھی کئی دن کی بحث و تمحیص کے بعد طے کرلیا گیا اور امریکی نامزد انتظامی کونسل نے اس امیدوار کو مسترد کردیا جسے امریکہ کی حمایت حاصل تھی۔

اس طرح کونسل کے اپنے نامزد کردہ امیدوار کو چن لیا گیا۔ تیس جون کو جب امریکی حلیف اقتدار عراقیوں کو سونپیں گے تو غازی الیاور نئے صدر بن جائیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد