عبوری حکومت کا خیر مقدم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی صدر جارج بش نے عراق کے عبوری وزیر اعظم الیاد الاوی کی تقرری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ الاوی ایک حب الوطن نے ایک طاقت ور رہنما ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان نے بھی عراق کی عبوری حکومت کے قیام کا خیر مقدم کیا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا ہے کہ ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ واشنگٹن میں خطاب کے دوران صدر بش نے کہا ہے کہ عبوری کابینہ عراقی معاشرے کے وسیع طبقے کی نمائندگی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا عبوری حکومت کی سب سے بڑی ذمہ داری اگلے سال جنوری تک ملک کو نئے انتخابات کے لیے تیار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبوری حکومت کا قیام عراق کو ایک جمہوری ملک بنانے کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کی نامزدگی میں انہوں نے کوئی کردار ادا نہیں کیا جبکہ اقوام متحدہ کے نمائندے نے اس سلسلے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||