BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 01 June, 2004, 08:32 GMT 13:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عبوری عراقی کابینہ کا اعلان
پچاچی، یاور
عہدۂ صدارت پر امریکہ اور حکمراں کونسل میں اختلاف پایا جاتا ہے
عراقی گورننگ کونسل کو تحلیل کر دیا گیا ہے اور معزول صدر صدام حسین کے بعد پہلی نئی عراقی حکومت تشکیل پا گئی ہے۔

نگراں حکومت کے صدر غازی الیاور ہوں گے۔ وہ پیشہ کے اعتبار سے انجنیئر ہیں۔ ان کا انتخاب گورننگ کونسل نے کیا ہے۔

عبوری وزیرِ اعظم ایاد علاوی نے کہا ہے کہ 30 جون کو ہونے والی اقتدار کی منتقلی خود مختار عراق کے لئے ایک اہم قدم ہو گا۔

خیال کیا جاتا تھا کہ امریکہ کی سربراہی میں بننے والی گورننگ کونسل اپنے فرائض ماہِ رواں کے آخر تک سر انجام دے گی۔

ایاد علاوی نے کہا کہ شعیہ رہنما عبدالمہدی ان کے وزیرِ خزانہ ہوں گے جبکہ کرد رہنما ہشیار زبیری بدستور وزیرِ خارجہ رہیں گے۔ ناظم الشالان کو وزیرِ دفاع بنایا گیا ہے اور فلاح النبی کو وزیرِ داخلہ۔

اس سے قبل خبروں میں کہا گیا تھا کہ سابق وزیر خارجہ عدنان پچاچی کو عہدۂ صدارت کے لئے منتخب کیا گیا تھا تاہم انہوں نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ادھر ایک سینئر امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ اتحادی اتھارٹی جون کے آخر تک صاحبِ اختیار رہے گی۔

عراق سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اکیاسی سالہ مسٹر پچاچی کو امریکی حمایت حاصل تھی لیکن امریکہ ہی کی مقرر کردہ گورننگ کونسل مسٹر یاور کے حق میں ہے۔

کونسل کے ایک رکن محمد عثمان نے صحافیوں کو بتایا کہ اس بارے میں حتمی اعلان منگل کو شام تک کر دیا جائے گا۔

کونسل کے ارکان نے اس سے پہلے امریکہ پر الزام لگایا تھا کہ وہ ان کی مرضی کے بغیر ان پر صدر مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اس تنازعہ کی وجہ سے عراق کی نئی نگراں حکومت کے اعلان میں تاخیر ہو رہی ہے۔ یہ نگراں حکومت اس ماہ کے آخر تک ملک کا نظم و نسق سنبھالے گی۔

عراق میں اگلے سال جنوری میں عام انتخابات متوقع ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد