ایاد علاوی کون ہیں؟ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایاد علاوی، نامزد عراقی وزیراعظم منفرد شہرت کے مالک ہیں۔ صدام حسین کے دور حکومت میں کئی برس جلاوطن رہنے والے ایاد علاوی، پر عراق میں کوئی بھی اعتبار نہیں کرتا۔ عراق کے مذہبی رہنماؤں کا خیال ہے کہ وہ بہت زیادہ سیکولر سوچ کے مالک ہیں جبکہ امریکی زیر قیادت اتحادی انتظامیہ ان کو اپنا نقاد سمجھتی ہے۔ صدام حسین مخالف اپوزیشن ان کو بعث پارٹی کا ایک ہمدرد سمجھتی ہے۔ جبکہ عام عراقی عوام ان کو امریکی ایجنٹ کے طور پر پہچانتی ہیں ۔ انسٹھ سالہ ایاد علاوی شیعہ فقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ سن اٹھہتر میں جس وقت وہ لندن میں مقیم تھے مسٹر علاوی قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔ ان پر حملہ مبینہ طور پر عراق کے معزول صدر صدام حسین کے کہنے پر کیا گیا تھا۔ بعد میں انہوں نے عراقی نیشنل اکارڈ (آئی این اے) کے نام سے ایک پارٹی کی بنیاد رکھی۔ جس میں اکثریت بعث پارٹی کے ناراض اراکان کی ہے۔ عراقی نیشنل اکارڈ جس کے بارے میں عام خیال ہے کہ وہ امریکی ادارے سی آئی اے اور برطانوی خفیہ اداروں کی مدد سے قائم ہونے وال پارٹی ہے اور اس نےصدام حسین کو ہٹانے کے لیے عراقی فوج کے اندر سے بغاوت کی کوشیش بھی کی تھیں۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ایاد علاوی کے واشنگٹن اور لندن میں قریبی روابط ہونے کے علاوہ ان کے کویت اور سعودی عرب میں بھی اچھے کاروباری روابط ہیں۔ ایاد علاوی عراقی کونسل کے ممبر بننے کے بعد انہوں نے بعث پارٹی کے لوگوں کو اعلی عہدوں سے ہٹانے کی مخالفت کرتے رہے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||