BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Saturday, 20 March, 2004, 16:08 GMT 21:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق میں جنگ کا ایک سال
کیا عراق ویت نام بن جائے گا؟ آپ کی رائے
کیا عراق ویت نام بن جائے گا؟ آپ کی رائے
عراق میں امریکی قیادت میں یلغار کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ اس عرصے میں جہاں قابض افواج عراق میں وسیع پیمانے پر تباہی کے وہ ہتھیار برآمد کرنے میں ناکام ہو گئی ہیں جنہیں عراق پر حملے کا جواز بنایا گیا تھا، وہاں اس انٹیلیجنس کے بارے میں بھی بہت سے سوال اٹھائے گئے ہیں جسے بنیاد بنا کر صدام حکومت کو دنیا کے امن کے لئے خطرہ قرار دیا گیا تھا۔

اس ایک سال میں جہاں صدام حسین کو گرفتار اور ان کے دونوں بیٹوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے وہاں جنگ میں امریکہ کی حلیف حکومتوں کو اندرونی طور پر نہ صرف بہت سی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے بلکہ مبینہ طور پر ترکی میں برطانوی سفارت خانے اور سپین کو دہشت گردی کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔ دوسری طرف تمام تر کوششوں کے باوجود اس ایک پورے سال میں عراق میں امن قائم نہیں کیا جا سکا اور صدام حکومت کے خاتمے کے بعد سے وہاں قتل وغارت اور دہشت گردی جاری ہے۔

اسی بارے میں:


عراق کی جنگ کا ایک سال مکمل ہونے پر آپ کا ردِّ عمل کیا ہے؟ کیا امریکہ کو باعزت طور پر عراق سے رخصت ہونے کا موقعہ ملے گا یا یہ ایک اور ویت نام ثابت ہوگا؟ آپ کا ردِّ عمل

آپ کی رائے

یہ فورم اب بند ہو چکا ہے، قارئین کی آراء نیچے درج ہیں۔


اکرم مرزا، کینیڈا: آپ عربوں پر ایک عرب تو مسلط کر سکتے ہیں لیکن مگر کوئی دوسرا ان پر زیادہ عرصے تک تسلط قائم نہیں رکھ سکتا اور یہی بات عربوں کی خاصیت ہے۔ میرے خیال میں عراق بھی ایک اور ویت نام ثابت ہو گا۔

انعام الرحمٰن، کینیڈا: امریکہ ویت نام کی طرح عراق سے بھی ذلت اٹھا کر نکلے گا۔

فیصل خان، کراچی: میرے خیال میں ویت نام سے زیادہ برا ہشر امریکہ کا ہو گا کیونکہ امریکہ، عراق اور افغانستان کے حوالے سے دو کشتیوں کا سوار ہے۔

فیصل چانڈیو، حیدر آباد: امریکہ کو یہ دہشت گردی، کیوبا، کولمبو اور شمالی کوریا میں دکھائی کیوں نہیں دیتی جو وسیع تر تباہی کے ہتھیار اور میزائل رکھے ہوئے ہیں۔ یہ سب مسلمانوں کے ساتھ اس لئے کیا جا رہا ہے کیونکہ امریکہ مسلمانوں سے خائف ہے۔

ساجد محمود حفیظ، امریکہ: میرے خیال میں نہ صرف عراق بلکہ افغانستان بھی ویت نام ہی ثابت ہو گا کیونکہ ایک آزاد ملک پر اس طرح حملہ کرنے سے وہاں کے لوگوں کا دل نہیں جیتا جا سکتا۔

افروز امین، ٹورانٹو: میرے خیال میں عراق ہی وہ جگہ ہے جہاں سے امریکی رہنماؤں کو بالکل ویسے ہی نتائج ملیں گے جیسے ویت نام سے ملے تھے۔

حسن طارق، لاہور: عراق، امریکہ کے لئے ویت نام سے بھی زیادہ خطرناک ہو سکتا ہے کیونکہ اب نئی ٹیکنالوجی حاصل کرنا مشکل نہیں رہا اور گوریلا فائٹ پہلے سے زیادہ ایڈوانس ہو گئی ہے۔

فیض، امریکہ: امریکہ نے عراق سے باعزت طریقے سے واپس جانے کے لئے اس پر قبضہ نہیں کیا۔ امریکہ ساری دنیا کا استحصال کرنا چاہتا ہے لیکن اب امریکہ کی اس خواہش کو نام نہاد دہشت گردی کے باعث خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

اعجاز، کینیڈا: عراق پہلے ہی امریکہ کے لئے ویت نام بن چکا ہے۔ دیکھنا اب یہ ہے کہ امریکہ اس بات کو کب تسلیم کرتا ہے؟

انجینیئر ہمایوں ارشد، کراچی: شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سو سال کی زندگی سے بہتر ہے۔ آپ یہ سوال گیدڑ سے پوچھیں کہ اسے کس قسم کی پسپائی منظور ہے؟

یونس عطا، ملتان: عراق، امریکہ کے لئے ویت نام ثابت ہو گا۔ امریکہ کی پوری دنیا میں بدنامی ہو گی اور لوگوں کا اعتماد اقوام متحدہ سے بھی اٹھ جائے گا۔

آصف جاجا، ٹورانٹو: امریکہ کے لئے عراق ویت نام سے بھی کہیں زیادہ بڑی مصیبت ثابت ہو گا۔

حسن گردیزی، ملتان: یہ صرف تیل پر قبضہ کرنےکے لئے کیا گیا ہے اور بس۔۔۔

نامعلوم: آپ کیا سمجھتے ہیں کہ عراق اب تک ویت نام نہیں بنا؟ جناب! بن چکا ہے۔۔۔

ذوالفقار رفیق، کینیڈا: اللہ کرے کہ عراق امریکہ کے لئے دوسرا ویت نام بنے۔

شرف الدین شرف، دبئی: جی ہاں ہم اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ عراق امریکہ کو شکست دے گا۔

نقیب اللہ کاکڑ، پاکستان: امریکہ نے عراق میں امن، استحکام اور جمہوریت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔

نسیم وحید بھٹی، ملتان: میرے خیال میں عراق امریکہ کے لئے ویت نام ثابت نہیں ہو گا کیونکہ ویتنام میں تیل نہیں تھا اور امریکہ عراقی تیل کے لئے ٹینڈر دے رہا ہے۔

سعید میو، کینیڈا: ایک روز تو ایسا ہو گا جب ظالموں کے ساتھ بھی یہی تاریخ دہرائی جائے گی۔ نام نہاد دہشت گردی کی اس جنگ نے پوری دنیا کو موت کے منہ میں دھکیل دیا ہے۔ ہر عروج کو زوال ہے اور وہ ہو کر رہے گا، بس دن اور وقت کا انتظار ہے۔

محبوب احمد سرہندی، سوات: عراق، امریکہ کے لئے ویت نام بن چکا ہے اور اب تک ہونے الی ہلاکتیں اس بات کی عکاس ہیں۔

نامعلوم: میرے خیال میں صدر بش اور وزیراعظم ٹونی بلیئر سب سے بڑے دہشت گرد اور غیر مہذب آدمی ہیں۔

نامعلوم: عراق، امریکہ کے لئے دوسرا ویت نام ثابت ہو گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد