| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق:کیا امریکی حربےکارگرہوں گے؟
عراق میں امریکہ اور اس کی قیادت میں لڑنے والی افواج کے خلاف حملوں میں ایک نئی شدت آئی ہے۔ صدر بش نے صورتِحال سے نمٹنے کے لئے ایک نئے لائحہ عمل کا اعلان کیا ہے جس کے تحت عراق میں موجود افواج زیادہ قوت کا استعمال کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر چھاپہ مار کارروائیاں کریں گی۔ امریکہ نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ عراق حکومت کی منتقلی کے عمل کو تیز کرے گا تاہم صدر بش کا کہنا ہے کہ ’جب تک عراق میں کام ختم نہیں ہوگا امریکی افواج موجود رہیں گی‘۔ اتوار کی رات امریکی ٹینکوں نے عراق میں جنگ کے خاتمے کے بعد پہلی بار بغداد اور تکرت میں مختلف اہداف پر گولہ باری بھی کی اور دور مار کرنے والے میزائل استعمال کئے۔ کیا نئے امریکی حربے عراق میں قیامِ امن کے لئے کارگر ثابت ہوں گے؟ کیا امریکی افواج کو عراق میں مزید قیام کرنا چاہئے؟ کیا بین الاقوامی افواج اور امدادی ایجنسیوں کے عراق چھوڑ کر چلے جانے پر عراق مزید افراتفری اور خانہ جنگی کا شکار ہوگا؟ یہ فورم اب بند ہو چکا ہے، قارئین کی آراء نیچے درج ہیں
امجد بخاری، مسی ساگا، کینیڈا عام امریکی اچھے لوگ ہیں۔ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ انہوں نے ایک پڑھے لکھے ان پڑھ آدمی کو اپنا صدر کیسے منتخب کر لیا جو امریکہ کی ساکھ کیلئے سرطان کا مرض بن چکا ہے۔ انہیں باعزت طور پر یا ذلیل ہوکر عراق چھوڑنا ہے، انتخاب ان کا اپنا ہے۔ علی شمشیر، کراچی، پاکستان دھوکہ دہی اور طاقت کے ذریعے امریکہ یا کوئی بھی زیادہ دیر تک حاکم نہیں رہ سکتا۔ سو عراقیوں کو ان کا مستقبل متعین کرنے کا اختیار دینا چاہئے اور تمام ترقی یافتہ ممالک کو ان کی مدد کرنی چاہئے تاکہ وہ مستحکم حکومت قائم کر سکیں کیونکہ ان کی موجودہ حالت کے ذمہ دار بھی یہی ممالک ہیں۔ شاہ جی خان، سوابی، پاکستان امریکی افواج عراقیوں کو دبانے میں کامیاب نہیں ہونگی اور عراقی آخری امریکی فوجی تک لڑیں گے۔ غلام مرتضیٰ، کویت امریکہ کیلئے عراق اور افغانستان سے نکل جانا ہی اچھا ہے کیونکہ انہیں وہاں سے وہ نہیں ملے گا جس کیلئے وہ آئے ہیں۔
فدا ایچ زاھد، کراچی، پاکستان نیوٹن کے تیسرے قانونِ حرکت کے مطابق ’ہر عمل کا ایک ردِعمل ہوتا ہے‘۔ جتنے زیادہ ہتھیار وہ عراقیوں پر استعمال کریں گے اتنے ہی حملوں کا انہیں سامنا کرنا پڑے گا۔ ان کے حق میں اچھا یہی ہے کہ جلد از جلد عراق سے نکل جائیں۔ عدنان منصوری، کراچی، پاکستان مغربی میڈیا سے خبریں سننے کے بعد بھی یوں لگتا ہے گویا خدا مغربی ممالک کے ساتھ نہیں ہے۔ کاشف خان، برطانیہ امریکی فوجیوں کو جلد یا بدیر عراق چھوڑنا ہی ہوگا اس لئے بہتر یہی ہے کہ ابھی چھوڑ دیں۔ ہمایوں ارشد احمد، کراچی، پاکستان امریکہ امتِ مسلمہ پر ظلم کر رہا ہے اس لئے کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ ہاں اگر وہ صلح حدیبیہ کی طرز پر مسلمانوں سے صلح کرلے تو اس کے لئے بہتر ہوگا۔
علی رضا علوی، اسلام آباد، پاکستان امریکہ کو مزید معصوم عراقی شہریوں کے خون سے ہاتھ آلودہ کرکے مستقبل کے مورخوں کے ہاتھوں نازی اور غنڈہ کہلوانے کے اور کچھ نہیں ملے گا۔ میں سلام کرتا ہوں ان لاکھوں غیر مسلموں کو جو ہمارے ملاؤں کے خیال میں کافر ہیں لیکن جنہوں نے لاکھوں کی تعداد میں گھروں سے نکل کر مظاہرے کئے اور مسلمان خاموش تماشائی بنے رہے۔ باقی امریکہ کو بلاتاخیر نکل جانا چاہئے اور اس طرح شاید وہ بچی کھچی ساکھ بچا سکے۔ محمود عالم، علی گڑھ، بھارت امریکی فوجوں کو جلد از جلد عراق سے نکل جانا چاہئے لیکن دوسری افواج اور امدادی تنظیموں کو ابھی کچھ عرصہ قیام کرنا چاہئے۔ فاری، واہ، پاکستان عراق کے سچے رہنماؤں کے خلاف ننگی جارحیت کی یہ جنگ امریکہ نہیں جیت سکتا۔ یہ خطہ امریکیوں کے لئے اجنبی ہے اور انہیں ایک ایسے دشمن کا سامنا ہے جسے وہ دیکھ ہی نہیں سکتے۔ لیکن چونکہ اس وقت حکومت کا کوئی منظم ڈھانچہ ہی موجود نہیں ہے اس لئے امریکی افواج کو کچھ عرصہ قیام کرنا چاہئے اور حکومت کی باگ دوڑ صدام حسین کے حوالے کردینی چاہئے۔ وہ یہ جنگ اپنی تمام تر فوجی طاقت استعمال کرکے بھی نہیں جیت پائیں گے۔
محمد یامین، سکاربرو، امریکہ امریکہ عراق میں بش کی وجہ سے نہیں بلکہ اس کے اس مذہبی اعتقاد اور ایمان کی وجہ سے پھنس چکا ہے کہ اس کی پشت پر خدا کا روحانی ہاتھ ہے۔ اس لاًیے وہ جو کچھ بھی کر رہا ہے وہ اپنے لوگوں کے لئے آمرانہ انداز سے کر رہا ہے۔ یہ دوسری اور بارھویں صدی میں یورپ کے ان مذہبی جنونی گروہوں کی طرز پر ہے جنہوں نے عیسائیت کو تقسیم کیا اور پھر مختلف لوگوں کو قوموں میں بانٹا۔ سید تصور عباس، ناروے نہیں، ہر گز نہیں۔ امریکہ عراق میں قابض فوج ہے اور عیسائی بھی۔ اس لئے عرقی اور مسلمان اسے کبھی اچھی نظروں سے نہیں دیکھیں گے سعید خٹک، نوشہرہ، پاکستان نئے امریکی حربے عراقیوں کو امریکیوں کو مارنے سے نہیں روک پائیں گے بلکہ یہ عراقی دلوں میں جفرت بڑھانے کا سبب بنیں گے اور جب انہیں موقعہ ملا وہ امریکیوں سے انتقام لیں گے۔ امریکیوں کو جلد از جلد عراق چھوڑ دینا چاہئے۔ اقوامِ متحدہ عراق میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے اور امدادی ایجنسیوں کو تب تک عراق میں رہنا چاہئے جب تک انتظام عراقیوں کے حوالے نہیں کیا جاتا۔ محمد جاوید انور، ٹورنٹو، کینیڈا نہیں، ہر گز نہیں، امریکہ کا انجام شکست ہے۔ نائلہ فیصل، راولپنڈی، پاکستان
میرے خیال میں بات اب امریکہ اور اس کے نام نہاد فوجی اتحاد کے ہاتھوں سے نکل چکی ہے۔ اب امریکہ کو صرف مزید ذلیل ہوکر ویتنام کی طرح یہاں سے بھی نکلنا ہوگا۔ اگر امریکہ یہاں اپنی کٹھ پتلی حکومت نہ کھڑی کرے تو عراقی اپنا سب کچھ خود سنبھال لیں گے۔ یہ امریکہ کےلئے بہترین وقت ہے کہ وہ واپس چلا جائے اور آئندہ کبھی ایسی غلطی نہ کرے۔ فرمان خان، پاکستان میرے خیال میں امریکہ کا یہ حربہ بھی کامیاب نہیں ہوگا اور اسے چاہئے کہ وہ عراق کو چھوڑ دے کیونکہ شکست بڑی اذیت ناک ہوتی ہے۔ افتخار یوسف زئی، سرحد، پاکستان وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے کیونکہ بندوق کے زور سے دلوں پر راج نہیں کیا جا سکتا۔ خورشید احمد، خوشاب، پاکستان نہیں امریکی فوجیو، واپس جاؤ
نعمان احمد، راولپنڈی، پاکستان جنگ اور ناجائز قبضے کی کوکھ سے ہمیشہ بغاوت، لڑائی اور گوریلا کاروائیاں ہی جنم لیتی ہیں۔ امریکی آگ اور خون کے زور پر کبھی بھی عراق کو تبدیل نہیں کر سکیں گے۔ اگر ان کو حقیقت میں عراق سے محبت ہے تو ان کو چاہئے کہ وہ منصفانہ عام انتخابات کروا کے عراق کو چھوڑ دیں۔ یہ ان کا نہ صرف عراق پر بلکہ پورے خطے پر ایک عظیم احسان ہوگا۔ وحیدالدین، حیدرآباد، بھارت نہیں محمد خان، سعودی عرب امریکی کو فوری طور پر مسلمان ریاستوں اور اسلامی ممالک کی عالمی تنظیم کے ساتھ مل کر مدد حاصل کرنی چاہئے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||