BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Tuesday, 18 November, 2003, 15:41 GMT 20:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
موضوع کا انتخاب کیجئے

آپ کس موضوع پر بحث کرنا چاہتے ہیں؟ آپ کے کیا سوالات ہیں؟

کیا ایسے کوئی موضوعات ہیں جو آپ کے خیال میں اہم ہیں اور ان پر لوگوں کی آراء لی جانی ضروری ہیں۔ کس موضوع پر آپ اپنی رائے دینا یا دوسروں کی آراء جانا پسند کریں گے۔ نئے مباحثوں کے لئے اپنی تجاویز ہمیں لکھ بھیجئے اور ہم ان میں سے منتخب موضوعات پر مباحثے شروع کریں گے جیسے کہ نیچے تجویز کیا گیا مباحثہ۔

آپ کی تجاویز
آپ کا تجویز کردہ مباحثہ

 مسلمانوں کی تعلیمی پس ماندگی کو کیسے ختم کیا جا سکتاہے؟

تجویز کردہ: عرفان احمد صدیقی

اگر مباحثوں میں کسی رائے پر آپ سوال اٹھانا چاہیں یا کسی بھی موضوع پر اپنی رائے بھیجنا چاہیں، ہم آپ کی تجاویز کا خیر مقدم کریں گے۔ آپ اپنی تجاویز اردو، انگریزی یا رومن اردو میں بھی بھیج سکتے ہیں


عرفان احمد صدیقی، فیض آباد، بھارت

مسلمانوں کی تعلیمی پس ماندگی کو کیسے ختم کیا جا سکتاہے؟


میر نعیم مری، سبی، پاکستان

کیا دہشت گردی کی بنیادی تعریف وضع نہیں ہونی چاہئے؟


ڈاکٹر خورشید عالم ایاز، گجرات، پاکستان

میں پاکستانی تارکینِ وطن کے مسائل پر مباحثہ کروانا چاہتا ہوں۔ یہ دنیا کا پہلا ملک ہے جو اپنے تارکینِ وطن کو کئی قسم کے شناختی کارڈ بنوانے پر مجبور کرتا ہے۔ پہلے دو سو روپے خرچ کرکے قومی شناختی کارڈ بنوانا پڑتا ہے۔ جب پاکستانی بیرونی ممالک میں کام کرنے کیلئے جاتے ہیں تو انہیں پی او ایف نامی کارڈ بنوانا پڑتا ہے جس پر پندرہ ڈالر کے اخراجات آتے ہیں۔ دوہری شہریت کے افراد کو جو کارڈ بنوانا پڑتا ہے اس پر مزید پندرہ ڈالر کی لاگت آتی ہے اور جو پاکستانی نژاد افراد ہوتے ہیں انہیں علیحدہ سے سو ڈالر کا کارڈ بنوانا پڑتا ہے۔ یہ سراسر زیادتی ہے کہ وہ پاکستانی جو ملک کو اربوں رروپے کا زرِ مبادلہ فراہم کرتے ہیں انہیں اس بےرحمی سے لوٹا جائے۔


سجاد مظہر، اسلام آباد، پاکستان

کیا پاکستان ایک ناکام ریاست ہے اور اس کا ذمہ دار کون ہے، فوج، نوکر شاہی، سیاستدان یا عوام۔


ڈاکٹر افضال ملک، روالپنڈی، پاکستان

کیا آپ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے حالیہ عوام دوست اقدامات سے مطمئن ہیں؟ کیا مقامی طور پر کی جانے والی کال مفت ہونی چاہئے؟ پی ٹی سی ایل کے مجاز حکام کو آپ کیا مشورہ دینا پسند کریں گے؟


منصور علی، ایبٹ آباد، پاکستان

کیا امن کی بنیاد جمہوریت ہے؟


عدیل پاشا،برمنگھم، برطانیہ

امن بغیر رنگ، نسل، ذات پات اور مذہب کی تمیز کئے سب کوانصاف مہیا کرنے سے قائم ہوگا۔


اقوامِ متحدہ

 کیا اقوامِ متحدہ اب کسی کام کا رہ گیا ہے؟

طاہر فاروقی، کراچی، پاکستان

طاہر فاروقی، کراچی، پاکستان

کیا اقوامِ متحدہ اب کسی کام کا رہ گیا ہے؟


محمد علی بھائی، سرگودھا، پاکستان

کیا آپ پاکستان کی موجودہ حکومت سے، جو سیاستدانوں اور تھانوں کے باہمی گٹھ جوڑ کا مرکب ہے، مطمئن ہیں؟


ہمایوں ارشد نیل، کراچی پاکستان

کیا خلافت اور صلح حدیبیہ کی طرز پر مغرب سے سمجھوتا ہی عالمی امن اور دہشت گردی کے خاتمے کا ضامن ہے؟


اظہار بٹ، شارجہ

دنیا سے غربت کیسے ختم کی جا سکتی ہے؟


علی، پاکستان

اصل دہشت گرد کون ہے؟ مسلمان، امریکہ یا اسرائیل؟


محل نما مسجدیں

 پاکستان میں لاؤڈ سپیکروں والی محل نما مسجدوں کا اسلام اور حدیث میں کیا مقام ہے؟

تلاوت بخاری، پاکستان

تلاوت بخاری، پاکستان

پاکستان میں لاؤڈ سپیکروں والی محل نما مسجدوں کا اسلام اور حدیث میں کیا مقام ہے؟


احمد بلال، کراچی، پاکستان

ہماری سماجی اقدار تیزی سے زوال پذیر کیوں ہو رہی ہیں؟


زکی، پاکستان

کیا شیعہ مسلمان خود کو پاکستان میں محفوظ محسوس کرتے ہیں؟


محمد ثاقب احمد، بہار، پاکستان

دہشت گردی کسے کہتے ہیں؟ افغانستان میں غیرملکی قبضے کے خلاف لڑنے والے دہشت گرد کون ہیں؟ سوویت یونین کے خلاف لڑنے والے یا اب امریکہ کے خلاف لڑنے والے؟


شیخ فیصل ہدالوی، خوشاب، پاکستان

آج کی دنیا کے انسان کا سب سے بڑا المیہ کیا ہے؟


طاہر فاروقی، میرپور خاص، پاکستان

اسلامی ممالک آجکل امریکی عتاب کا نشانہ کیوں بنے ہوئے ہیں اور کیا صرف مسلمان ہی دہشت گرد ہیں؟


صالح محمد، راولپنڈی، پاکستان

جنرل ضیاء الحق کے گیارہ سالہ دور سے پاکستان نے کیا سیکھا اور اب جنرل پرویز مشرف کی خدمات کا ملک کے مستقبل پر کیا اثر پڑے گا؟


علی رضا علوی، اسلام آباد، پاکستان

مولانا اعظم طارق کے قتل میں کون ملوث ہے؟ کیا علامہ ساجد نقوی اس کارروائی میں ملوث ہیں یا انہیں پھنسانے کے لیے سازش کی گئی ہے؟


طاہر فاروق آرائیں، میرپور خاص، پاکستان

اسلامی دنیا آج کل امریکہ کے عتاب کا کیوں شکار ہے؟ پہلے افغانستان، پھر عراق اور اب ایران اور شام۔ کیا پوری دنیا میں صرف مسلمان ہی دہشت گرد ہیں۔


محمد جنید، کیلگری، کینیڈا

ہم کارگل کی جنگ کے بارے میں کیا جانتے ہیں۔


آخر جمہوریت ہی کیوں؟

 امریکہ جمہوریت کی بات کرتا ہے اور کیوں اسے دوسروں پر مسلط کرنا چاہتا ہے۔

عائشہ احمد، اسلام آباد، پاکستان

عائشہ احمد، اسلام آباد، پاکستان

بہترین نظام حکومت پر بحث ہونی چاہئے۔ ہمارے اردگرد کئی طرح کے نظام موجود ہیں جیسے کہ امریکی صدارتی نظام، برطانوی پارلیمانی نظام، جرمن نظام اور اسی طرح کے کئی اور ممالک میں مروج نظام۔ امریکہ جمہوریت کی بات کرتا ہے اور کیوں اسے دوسروں پر مسلط کرنا چاہتا ہے۔


سعادت احمد، پشاور، پاکستان

اسلام اور دہشت گردی


قیصر خان لالہ، گجرانوالہ، پاکستان

کیا مذہبی جماعتوں پر پابندی سے فرقہ واریت اور امن و آمان کے مسائل حل ہو جائیں گے؟ کیا اس طرح یہ جماعتیں ختم ہو جائیں گی۔


منیر حسین، شکاگو، امریکہ

بےنظیر، نواز شریف اور الطاف حسین، کیا ان سب کو پاکستان واپس آنا چاہئے؟


مظفر

اسلامی ممالک کے جو آج کل حالات ہیں اس کی کیا وجوہات ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد