| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مسلمانوں کی پس ماندگی: آپ کی رائے
دنیائے اسلام کے زیادہ تر ممالک ابھی تک ترقی پذیر ممالک میں شمار ہوتے ہیں جو نہ صرف معیارِ زندگی بلکہ سائنسی ترقی میں بھی پس ماندگی کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔ کیا مسلمان، سائنس، تعلیم، ٹیکنالوجی اور دیگر علوم کی دوڑ میں پیچھے رہ گئے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو اس اس پس ماندگی کو کیسے ختم کیا جاسکتا ہے؟ رائے دیجئے تجویز کردہ: عرفان احمد صدیقی، بھارت کیا ایسے کوئی موضوعات ہیں جو آپ کے خیال میں اہم ہیں اور ان پر لوگوں کی آراء لی جانی ضروری ہیں۔ کس موضوع پر آپ اپنی رائے دینا یا دوسروں کی آراء جاننا پسند کریں گے۔ آپ اپنی رائے اردو، انگریزی یا رومن اردو میں بھی بھیج سکتے ہیں۔
عاصم محمود مرزا، گجرات، پاکستان: مسلمان دنیا کو اپنی مستقل پالیسیاں وضع کرنی چاہئیں اور ان پر دلجمعی سے عمل کرنا چاہئے۔ ہر کام میں عوام کی رائے کو ضرور مدِّ نظر رکھا جائے اور حکومتی سطح پر عوام کو موجود دور کے چیلنجز سے نبر آزما ہونے کے لئے تیار کیا جائے۔ ڈاکٹر خورشید عالم ایاز، گجرات، پاکستان: تعلیم مفت ہونی چاہئے اور گورنمنٹ کو کتابیں اور دیگر سارا مواد بھی مفت مہیا کرنا چاہئے۔ غریب گھرانوں کے بچوں کو وظیفے اور مالی مدد بھی مہیا کی جانی چاہئے تاکہ وہ اپنے بچوں کو روزگار کمانے کےلئے نہ بھیجیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||