BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: 27 November, 2003 - Published 19:09 GMT
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
خودمختار کشمیر: ممکن ہے؟
فائربندی کا اقدام
بھارت کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ قرار دیتا ہے

بھارت کی طرف سے ایل او سی پر فائر بندی کی پاکستانی پیشکش کو تسلیم کئے جانے کے بعد کنٹرول لائن پرگولہ باری بند ہوگئی۔ دونوں ممالک کے درمیان کئی برس سے فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا ہے۔ تاہم فائر بندی کے دوسرے روز ہی بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں مختلف واقعات میں ہلاکتیں بھی ہوئیں۔

دونوں ممالک کے درمیان کنٹرول لائن پر فائرنگ کا تبادلہ ہو یا بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں شدت پسندوں کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مقابلے، ان سب کا شکار کشمیر کے عوام ہوتے آئے ہیں۔

بقول پاکستان کے کشمیر اس کی شہ رگ ہے جبکہ بھارت اسے اپنا اٹوٹ انگ قرار دیتا ہے۔ کیا فریقین کے اس روایتی موقف میں لچک کے بغیر کشمیر کا کوئی حل کبھی بھی ممکن ہے؟ کیا بھارت اور پاکستان کے زیرِ انتظام منقسم کشمیر کو یکجا کرکے ایک خودمختار مملکت قائم ہونی چاہئے؟ اور کیا فریقین اس مملکت کے لئے وہ علاقے چھوڑنے پر تیار ہو جائیں گے جو کشمیر کا حصہ ہیں؟ اگر بھارت صرف وادی کشمیر پر مشتمل ایک مختصر علاقے کو خود مختار کشمیری مملکت کا درجہ دینے پر رضامند ہو جاتا ہے تو کیا یہ مسئلے کا مستقل حل ثابت ہو سکتا ہے؟ آپ کا ردِّ عمل

آپ کی رائے

یہ فورم اب بند ہو چکا ہے، قارئین کی آراء نیچے درج ہیں


تاریخ سے سبق

 اگر کچھ کشمیری رہنما یہ سمجھتے ہیں کہ کشمیر ایک خودمختار ریاست کی حیثیت سے باقی رہ سکے گا تو انہیں تبت، حیدرآباد دکن، جونا گڑھ اور گوا کی تاریخ سے سبق لینا چاہئے۔

ڈاکٹر خورشید عالم ایاز، پاکستان

ڈاکٹر خورشید عالم ایاز، پاکستان

اس وقت پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کی حالت پاکستان سے بھی خراب ہے۔ اگر کچھ کشمیری رہنما یہ سمجھتے ہیں کہ کشمیر ایک خودمختار ریاست کی حیثیت سے باقی رہ سکے گا تو انہیں تبت، حیدرآباد دکن، جونا گڑھ اور گوا کی تاریخ سے سبق لینا چاہئے۔ اگر کشمیر آزاد ہوگیا تو اردو کا یہ محاورہ ثابت ہوگا: نمازیں بخشوانے گئے تھے، روزے گلے پڑگئے۔


عبدالکرنئی، سرینگر
ہم پہلے آزاد تھے، اسی لئے ہمیں دونوں ملکوں سے آزادی ملنی چاہئے۔ یہ ہر کشمیری کا خواب ہے۔


لعل سمد، بڑا خیبر ایجنسی، پاکستان
نہیں، کشمیر کا ایک خودمختار ریاست بننا صحیح نہیں ہے۔ اس مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کیا جانا چاہئے۔ اگر کوئی ملک اقوام متحدہ کو نہیں مانتا ہے تو افغانستان اور عراق کی طرح طاقت کے ذریعے منوانا چاہئے۔


محمد شفیق، ہجیرہ، کشمیر، پاکستان
میرا خیال ہے کہ کشمیر کو آزاد کردینا چاہئے۔ اسی میں دونوں ممالک کی اچھائی ہے۔ رہا سوال کہ کشمیر کیسے اپنی آزادی برقرار رکھیں گے، تو یاد رکھیں کہ کشمیر میں ہر پیشے کے لئے قابل لوگ موجود ہیں۔ اپنا ملک چلانے کے لئے کشمیری صلاحیت رکھتے ہیں۔ انیس سو سینتالیس سے ہندوستان اور پاکستان نے اپنی کوشش کرلی، اب کشمیریوں کو موقع ملنا چاہئے۔


خورشید، مظفرگڑھ، پاکستان
ہاں، آزادی ہی کشمیر کے مسئلے کا حل ہے۔


عامر نصیر، رہوالی شریف فارم، پاکستان
اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت اس مسئلے کے حل کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے۔ کشمیر سے زیادہ کشمیری پاکستان میں باعزت زندگی گذار رہے ہیں۔


مصطفیٰ چودھری، فیصل آباد
ایک رائے شماری کرانی چاہئے کہ کشمیر کس ملک میں رہنا چاہتے ہیں: ہندوستان یا پاکستان۔


مِل بیٹھ کر مسئلہ حل کریں

 اس مسئلہ کا واحد حل یہ ہے کہ پاکستان اپنا قبضہ چھوڑ دے اور بھارت اپنا اور اقوام متحدہ کے تحت ریفرنڈم کرایا جائے۔

جاوید شیخ

جاوید شیخ، دبئی

اگر پاکستان اور بھارت مل بیٹھ کر سنجیدگی سے کشمیر کے مسئلے کا حل تلاش کریں تو یہ مسئلہ ختم ہو سکتا ہے۔ لیکن دونوں ممالک کے سربراہاں کو لڑنے اور بیان بازی سے فرصت کہاں ہے۔ البتہ اس مسئلہ کا واحد حل یہ ہے کہ پاکستان اپنا قبضہ چھوڑ دے اور بھارت اپنا اور اقوام متحدہ کے تحت ریفرنڈم کرایا جائے۔


بڑی طاقتیں رکاوٹ ہیں

 کشمیر میں بھی وہی ہونے والا ہے جو فلسطین، افغانستان اور عراق کا ہوا ہے۔

عبدل لطیف

عبدل لطیف، اسلام آباد، پاکستان

کشمیر صرف کشمیریوں کا ہے لیکن بڑی طاقتیں اس کے حل میں رکاوٹیں ڈال رہی ہیں۔ اگر پاکستان، بھارت اور کشمیریوں کو یہ مسئلہ حل کرنے کا موقع دیا جائے تو معاملہ طے پانے کے امکانات روشن ہیں ورنہ کشمیر میں بھی وہی ہونے والا ہے جو فلسطین، افغانستان اور عراق کا ہوا ہے۔


گیارہ سمبر کے اثرات

 اب کشمیر کو بحیثیت ایک آزاد اور خود مختار ریاست بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

عثمان خان

عثمان خان، لندن، برطانیہ

اگر گیارہ ستمبر کا واقعہ پیش نہ آتا جس کے فوراً بعد چین اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بھی قدرے نرمی آئی تھی، تو پاکستان اپنا جارحانہ رویہ تبدیل نہ کرتا۔ پاکستان اِس وقت ایسی پوزیشن میں نہیں ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر پہلے کی ہی طرح اپنی کوششیں جاری رکھ سکے اس لئے اب کشمیر کو بحیثیت ایک آزاد اور خود مختار ریاست بھی دیکھا جا سکتا ہے۔


خود مختار کشمیر کا کوئی ذکر نہیں

 اگر کشمیر کو خود مختار ریاست بنایا گیا تو بھارت اسے ایک ہی روز میں ہڑپ لے گا۔

عبید الرحمٰن مغل

عبید الرحمٰن مغل، بریڈ فورڈ، برطانیہ

اگر کشمیر کو خود مختار ریاست بنایا گیا تو بھارت اسے ایک ہی روز میں ہڑپ لے گا۔ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیر کوکسی ایک ملک کے ساتھ الحاق کرنا ہے اور قرارداد میں خود مختار ریاست کے قیام کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ کشمیر کے پاس ہے بھی کیا کہ وہ آزاد ریاست کی حیثیت سے قائم رہ سکے۔ حقیقت میں یہ امریکی ایجنڈا ہے کیونکہ امریکہ کشمیر میں اپنی ائر بیس قائم کرنا چاہتا ہے تاکہ وہ خطے پر نظر رکھ سکے۔


علاقائی بہبود

 پاکستان اور بھارت کی بہبود کشمیر کے مثبت اور مخلصانہ حل میں مضمر ہے۔

سید فرحت علی

سید فرحت علی، آسٹریلیا

پاکستان اور بھارت کے سربراہان کو کشمیر کے بہتر حل کے بارے میں سوچ بچار کرنی چاہئے۔ بدقسمتی سے دونوں غریب ملکوں کے منافق اور بدعنوان سیاستدانوں نے اپنے ذاتی مفادات کے حصول کے لیے کشمیر کے مسئلے کو استعمال کیا۔ ہم رنگ و نسل، مذہب، زبان کی تفریق سے بالاتر ہو کر برصغیر کے لوگوں سے محبت کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کی بہبود کشمیر کے مثبت اور مخلصانہ حل میں مضمر ہے۔


عدیل احمد اقبال، پاکستان
کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور پاکستان کے بغیر کشمیر کا وجود برقرار رہنا ناممکن ہے۔


محسن عبد اللہ شاہ، ملتان، پاکستان
کشمیر کو ایک آزاد مملکت بنا دینا چاہئے یا وہاں استصواب رائے کرایا جائے۔


وقت ثابت کرے گا

 مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات نہیں جہاد ہے اور وقت یہ بات ثابت کر دے گا۔

قیصر مجید خان

قیصر مجید خان، گوجرانوالہ، پاکستان

ہم نے چھپن برس تک اس مسئلے کو مذاکرات کی میز پر حل کر کے دیکھ لیا ہے مگر کامیابی نہیں ہوئی، اس مسئلے کا حل مذاکرات نہیں جہاد ہے اور وقت یہ ثابت کرے گا کیونکہ دونوں ممالک کے سیاستدان اپنی سیاست چمکانے کے لیے اور بڑی طاقتیں اپنے مفادات کے لیے اس مسئلے اس مسئلے کو حل نہیں رہے۔


تعظیم احمد، ٹورانٹو، کینیڈا
اس مسئلے کا واحد حل کشمیر کو آزاد ریاست بنا دینے میں ہے اور اس کے باعث بے گناہ لوگوں کی جانیں بھی ضائع نہیں ہوں گی۔


کشمیر کی تمنا یا محض ایک نعرہ

 خود مختار کشمیری ریاست کا قیام موجودہ نسل کا وہ خواب ہے جو کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا۔

داؤد اکبر

داؤد اکبر، ٹورانٹو، کینیڈا

میرے خیال میں خود مختار کشمیری ریاست کا قیام موجودہ نسل کا وہ خواب ہے جو کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا۔ کشمیر کی پاکستان کے ساتھ الحاق کی تمنا کی حیثیت محض ایک نعرے سے زیادہ نہیں رہی ہے۔


نیاز کشمیری، متحدہ عرب امارات
کشمیر اور اس کے عوام کا بہترین حل یہ ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں اس کا پیچھا چھوڑ دیں اور کشمیر کو دوبارہ متحد کر کے آزاد و خود مختار ریاست بنا دیا جائے جس کے دونوں ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات ہوں۔ کشمیر کا اس سے بہتر حل ممکن ہی نہیں ہے۔


کس کی کرنی، کس کو بھرنی؟

 یہ سب کِیا دھرا جنرل پرویز مشرف کا ہے جس کا خمیازہ ہم جیسے ہزاروں بےگناہوں اور سرحدوں پر تعینات فوجیوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

سید فحان فہیم الحق

سید فرحان فہیم الحق، لاہور، پاکستان

مسئلہ کشمیر تو اسی وقت تقریباً حل ہو گیا تھا جب سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعظم واجپئی نے معاہدہ لاہور پر دستخط کئے تھے۔ یہ سب کِیا دھرا جنرل پرویز مشرف کا ہے جنہوں نے کارگل کا شوشا چھوڑ کر پڑوسیوں میں ایسی آگ لگائی جس کا خمیازہ ہم جیسے ہزاروں بےگناہوں اور سرحدوں پر تعینات فوجیوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔


امجد علی، دبئی
میرا بچپن پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں گزرا اور میں وہیں پروان چڑھا۔ میں ہمیشہ سے یہی سنتا آیا ہوں کہ کشمیر کو آزادی ضرور ملے گی مگر اس کا آج تک کوئی فیصلہ نہیں ہو پایا۔ میرے خیال میں اس مسئلے کا واحد حل ’رائے شماری‘ ہے تاکہ کشمیری عوام اپنی زندگی اور مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔ ہم کسی دوسرے کو کشمیر کا فیصلہ کرنے کی اجاازت نہیں دیں گے۔


کیا ہو سکتا ہے۔۔۔

 خود مختار کشمیری ریاست کا قیام خطے کے تینوں ممالک یعنی پاکستان، بھارت اور چین کے لئے مشکلات کا باعث ہو گا۔

وسیع اللہ

وسیع اللہ، برطانیہ

خود مختار کشمیری ریاست کا قیام خطے کے تینوں ممالک یعنی پاکستان، بھارت اور چین کے لئے مشکلات کا باعث ہو گا اس لئے کشمیر کا الحاق پاکستان یا بھارت کے ساتھ ضرور ہونا چاہئے۔ کشمیر اگر پرسکون رہنا چاہتا ہے تو پاکستان کے ساتھ الحاق زیادہ موزوں رہے گا۔


عامر خان، پاکستان
کشمیر نہ ہی پاکستان کا ہونا چاہئے اور نہ بھارت کا کیونکہ اگر کشمیر ان میں سے ایک ملک کو مل گیا تو کوئی نئی جنگ شروع ہو جانے کا امکان ہے۔ کشمیر کو الگ ہی رہنا چاہئے مگر یہ بھی ممکن نظر نہیں آتا۔


تو نہ پہچانے تو ہے یہ تیری نظروں کا قصور۔۔۔

 کوئی دیوانہ ہی یہ خواب دیکھ سکتا ہے کہ امریکہ کی برابری کی خواہش رکھنے والا بھارت اپنی طاقت منوانے کا نسخہ ہاتھ سے جانے دے گا۔ یہاں تو لوگ اپنا ایمان تک بیچ دیتے ہیں جبکہ کشمیر تو اب تک صرف قربانیاں ہی مانگتا آیا ہے۔

طاہرہ سرور

طاہرہ سرور، اسلام آباد، پاکستان

یہ ایک ایسا سوال ہے کہ جس کا جواب ہمیشہ تشنہ رہے گا۔ کیا دنیا میں امن کا قیام ممکن ہے؟ بالکل اسی طرح کیا کشمیری کبھی صحیح معنوں میں آزاد ہو پائیں گے؟ اس کا جواب بھی خلا کی وسعتوں اور زمین کی گہرائیوں میں دبا ہوا ہے جو مستقبل قریب میں دسترس میں آتا نظر نہیں آتا۔ سُپر پاور بننے کی کوششوں میں مصروف بھارت اس بات کی اجازت کبھی نہیں دے گا کہ کشمیر پر وہاں کے مقامی باشندے حکومت کریں۔ کوئی دیوانہ ہی یہ خواب دیکھ سکتا ہے کہ امریکہ کی برابری کی خواہش رکھنے والا بھارت اپنی طاقت منوانے کا نسخہ ہاتھ سے جانے دے گا۔ جبکہ پاکستان اپنی حالیہ کوششوں سے زیادہ کچھ نہیں کر سکتا بلکہ اگر اس پر دہشت گردی کے الزامات یونہی بدستور لگتے رہے تو آئندہ شاید اتنا کرنا بھی پاکستان کے لیے ممکن نہیں رہے گا۔ جنرل مشرف تو جیسے تیسے ان کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن ان کے بعد میں آنے والے غالباً اتنی جرات کا مظاہرہ بھی نہیں کر پائیں گے۔ یہاں تو لوگ اپنا ایمان تک بیچ دیتے ہیں جبکہ کشمیر تو اب تک صرف قربانیاں ہی مانگتا آیا ہے۔


خواجہ حامد علی صوفی، پاکستان
مسئلہ کشمیر کا واحد حل آزاد اور خود مختار کشمیری ریاست کا قیام ہے اور یہ اقدام بھارت اور پاکستان کو خوشحال بنانے کا بہترین طریقہ ہے۔


یوسف خان افغان، سوات، پاکستان
اس مسئلے کے حل کا فیصلہ کرنے کا حق صرف اور صرف کشمیری عوام کو حاصل ہونا چاہئے۔ میرے خیال میں امریکہ یا برطانیہ کو اس مسئلے میں شامل نہیں کیا جانا چاہئے بلکہ پاکستان اور بھارت کو مشترکہ طور پر اس صورت حال کا حل تلاش کرنا چاہئے۔


چوہدری جمیل احمد خان، کمالیا، پاکستان
میرے خیال میں کشمیر کو خود مختار ریاست بنا دینا چاہئے لیکن اس شرط پر کہ کشمیری عوام پچیس برس بعد اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ وہ مس ملک کے ساتھ شامل ہونا چاہتے ہیں۔ یہ ایسا حل ہے کہ دونوں ممالک کو کسی قسم کا عوامی خطرہ نہیں ہو گا۔


تاریخ گواہ ہے

 اگر چند سو کی آبادی والے علاقے آزاد رہ سکتے ہیں تو ایک کروڑ کشمیریوں کو یہ حق کیوں نہ دیا جائے۔

شیخ نثار احمد

شیخ نثار احمد، اسلام آباد، پاکستان

جی ہاں خود مختار کشمیر کا قیام ممکن ہے۔ کشمیری عوام علیحدہ تہذیب و تمدن کے حامل ہیں اور تاریخ اس بات کی گواہ ہے۔ اگر چند سو کی آبادی والے علاقے آزاد رہ سکتے ہیں تو ایک کروڑ کشمیریوں کو یہ حق کیوں نہ دیا جائے۔


محمد اکرم جاٹ، پاکستان
یہ سب اس لیے ناممنکن دکھائی دیتا ہے کیونکہ دونوں اطراف کے سیاستدان کشمیر کے مسئلے پر ہمیشہ تضادات کھڑے کر دیتے ہیں۔


سب ممکن ہے

 دنیا کے نقشے میں ہر اس تبدیلی کا واقع ہونا ممکن ہے جس میں امریکہ اور برطانیہ کا مفاد وابستہ ہو۔

انجینیئر ہمایوں ارشد

انجینیئر ہمایوں ارشد، کراچی، پاکستان

جی ہاں، خودمختار کشمیر کا قیام ممکن ہے۔ دنیا کے نقشے میں ہر اس تبدیلی کا واقع ہونا ممکن ہے جس میں امریکہ اور برطانیہ کا مفاد وابستہ ہو۔


نسیم رانا، راولپنڈی، پاکستان
میرے خیال میں پاکستان ایک آزاد ملک ہے، نیپال ایک آزاد ملک ہے، بنگلہ دیش ایک آزاد ملک ہے، بھوٹان ایک آزاد ملک ہے جس طرح سری لنکا ایک آزاد ملک ہے۔ تو کیا خطے کے یہ تمام ملک ہندوستان سے خوش ہیں؟ یہ مسئلہ کبھی بھی حل نہیں ہو گا کیونکہ خود مختار کشمیر کے قیام کے بعد بھی ہندوستان امریکہ کی طرح تھانے دار کا کردار ادا کرتا رہے گا۔ ہندوستان کی مداخلت جاری رہے گی اور سیالکوٹ سے لداخ تک پاکستان کی سرحدیں غیر محفوظ ہو جائیں گی۔ اس کا اثر چین پر اور اس کے تعلقات پر بھی پڑے گا۔


فضل الرحمٰن، جمرود، پاکستان
میرے خیال میں یہ پاکستان، ہندوستان اور خود کشمیر کے لئے بہتر ہے۔


عاطف نعیم سید، ریاض، سعودی عرب
بھارتی وزیر اعظم واجپئی نے چین کے اپنے تاریخی دورے میں کئی دہائیوں پر محیط تبت کے مسئلے کا جو مدبرانہ حل ’تبت چین کو سونپ کر‘ نکالا ہے اس کے دور رس نتائج ابھی سے ظاہر ہونا شروع ہو چکے ہیں اور دو مخالف پڑوسی ملک جس تیزی سے ایک دوسرے کے نزدیک آئے ہیں اس فیصلے سے پہلے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ کاش وہ کشمیر کا تصفیہ بھی انہیں خطوط پر کر جائیں جو انہوں نے تبت کے مسئلے سے متعلق وضح کئے تھے تاکہ تاریخ انہیں ہمیشہ سنہرے حروف میں یاد کرے۔


اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد