تیل کی عالمی قیمت میں اضافہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی برادری اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں۔ ایران تیل کی پیداوار کے لحاظ سے چند اہم ممالک میں سے ایک ہے جبکہ اس کی معیشت کا انحصار تیل کی فروخت پر ہی ہے۔ جون میں فراہم کیئے جانے والے برینٹ نارتھ خام تیل کے ایک بیرل کی قیمت پیر کے روز 71.46 ڈالر تھی جوکے مسلسل گزشتہ نو روز سے بڑھ رہی ہے۔ بین الاقوامی بردری اس خدشہ کے تحت پریشانی کا شکار ہے کہ امریکہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کرسکتا ہے۔ ایران کا اصرار ہے کہ وہ نیوکلیئر ری ایکٹر کو ایندھن فراہم کرنے کے لیئے یورانیم کیافزودگی جاری رکھے گا۔ تیل پیدا کرنے والے دنیا کے چوتھے بڑے ملک ایران کا کہنا ہے کہ اسے بجلی پیدا کرنے کے لیئے جوہری توانائی کی ضرورت ہے تاہم مغربی ممالک کو خدشہ ہے کہ ایران کا مقصد جوہری ہتھیار بنانا ہے۔ اے بی ین ایمرو بینک کے بروکر لی فیڈر کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں پیر کے روز کے اضافے سے ایران پر امریکی حملے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ فیڈر کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتیں اسی صورت میں گریں گی کہ اگر یہ تنازع سفارتی طور پر حل کرلیا گیا۔ تاہم تاجروں کا کہنا ہے مستقبل قریب میں تیل کی قیمتیں 75 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہیں۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام امریکی سلامتی کے لیے شدید تشویش کا باعث ہے۔ امریکہ ایران پر الزام لگاتا رہا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ ایران کا موقف ہے کہ اس کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پر امن مقاصد کے لیئے ہے۔ | اسی بارے میں ایٹمی پروگرام نہیں رکےگا: ایران13 April, 2006 | آس پاس ایران کونتائج بھگتنے ہوں گے:امریکہ13 April, 2006 | آس پاس ’اسرائیل سب کے لیے خطرہ‘14 April, 2006 | آس پاس جمہوری قدروں کی پامالی کا الزام16 April, 2006 | آس پاس ’ایران سے براہِ راست بات کریں‘ 17 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||