جمہوری قدروں کی پامالی کا الزام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حماس کے ایک سینئر رہنما خالد مشعل نے یورپ پر جہموری قدروں کو پامال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ خالد مشعل نے کہا کہ فلسطینی انتظامیہ کے لیئے مالیاتی امداد بند کرکے یورپی اتحاد نے حقیقی جمہوریت اور منصفانہ طریقہ کار کی دھجیاں اڑادی ہیں۔ ایران میں بات کرتے ہوئے جہاں وہ فلسطین کی امداد کے لیئے منعقد عالمی کانفرنس میں شریک ہیں مسٹر مشعل نے کہا فلسطینی یورپ سے بدظن ہوگئے ہیں اور مغرب ان پر پابندیاں عائد کرکے بھوکا مارنا چاہتا ہے۔ انہوں نہ کہا کہ فلسطینیوں کو یہ سزا اس لئے دی جارہی ہے کیونکہ انہوں نے حماس کو جمہوری اصولوں کے تحت منتخب کیا ہے۔ واضح رہے کہ روس کی حکومت نے پہلے ہی کہا ہے کہ وہ حماس کو امداد فراہم کرے گی۔ خالد مشعل نے کہاکہ حماس کی تحریک امریکہ یا اسرائیل کے سامنے نہیں جھکے گی۔ ’ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے اور فلسطینیوں کے حقوق کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا۔‘ فلسطینی انتظامیہ کو مالیاتی امداد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خالد مشعل نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کو اس کانفرنس سے پیغام دیا جارہا ہے کہ اگر وہ امداد بند کریں گے تو ایران اور دوسرے اسلامی ملک ان کی حکومت کو بھر پور مدد کریں گے۔ اسی دوران فلسطینی اہلکاروں کے مطابق غزہ میں حفاظتی عملے کے تقریبا پچاس اہلکاروں نے ایک سرکاری عمارت پر قبضہ کیا ہے جو تنخواہ نہ ملنے پر احتجاج کر رہے ہیں۔ ان افراد نے وردی نہیں پہن رکھی ہے اور اپنے چہروں پر نقاب ڈالے ہیں۔ | اسی بارے میں حماس: براہِ راست امریکی امدادمعطل11 April, 2006 | آس پاس غزہ پولیس کا پرتشدد مظاہرہ15 April, 2006 | آس پاس فلسطین کی مالی مدد کریں گے: روس15 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||