’اسرائیل سب کے لیے خطرہ‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران کے صدر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ اسرائیل مشرق وسطیٰ کے لیے خطرہ ہے اور خاتمے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ احمدی نژاد نے کہا کہ ’صیہونی حکومت‘ کا وجود کبھی نہ ختم ہونے والا بے لگام خطرہ ہے۔ ایران کے صدر نے کہا کہ اسرائیل ایک کھوکھلے درخت کی مانند ہے جو ایک ہی آندھی سے ختم ہو جائے گا۔ اسلامی دنیا سے اپیل خامنہ ای نے تہران میں فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے ہونے والی ایک بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا مدد کرنا تمام مسلمانوں پر فرض تھا۔ فلسطینی حکومت کے نمائندے بھی کانفرنس میں شریک تھے۔ بی بی سی کے نامہ نگار نے بتایا کہ فلسطینی وزراء مالی امداد کی ٹھوس پیشکش کی امید کر رہے ہوں گے۔ فلسطینی انتظامیہ کے وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ کہہ چکے ہیں کہ مغرب کی طرف سے امداد کی بندش ان کی انتظامیہ اور عوام کو کبھی شکست نہیں دے سکتی۔ غرب اردن اور غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں نے اپنی حکومت کی حمایت میں مظاہرہ کیا ہے۔ | اسی بارے میں شیرون کے عہد کا خاتمہ 11 April, 2006 | صفحۂ اول حماس: براہِ راست امریکی امدادمعطل11 April, 2006 | آس پاس سلامتی کونسل کے اراکین کی تشویش12 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||