نائجیریا تیل کا نظام بہتر کرے: عنان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نائجیریا میں پائپ لائن کے حادثے کے بعد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوفی عنان نے کہا ہے کہ وہاں تیل کی ترسیل کا نظام بہتر کیا جائے۔ کوفی عنان نے حادثے میں لوگوں کی ہلاکت پر تعزیت کی اور کہا کہ اقوام متحدہ نائجیریا کو اس طرح کے حادثوں سے نمٹنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔ نائجیریا کے دارالحکومت لاگوس میں تیل کی ایک پائپ لائن پھٹنے سے کم سے کم دو سو ساٹھ افراد ہلاک اور ساٹھ زخمی ہوگئے تھے۔ حادثے کے وقت سینکڑوں افراد پائپ لائن سے غیر قانونی طور پر تیل نکال کر رہے تھے۔ کوفی عنان نے کہا کہ نائجیریا کو اپنے تیک کی ترسیل کے نظام میں بہتری لانی چاہیے اور خطے میں ایسے حادثوں کے امکانات کا پتہ چلانا چاہیے جو ماحول پر منفی اثرات کا باعث بن سکتے ہیں۔ گزشتہ دہائی میں اس طرح کے واقعات میں تقریباً دو ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تیل کی پائپ لائنیں اکثر غریبوں کے علاقوں سے گزرتی ہیں جو انہیں کاٹ کر تیل حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لاگوس کے ایک صحافی کے مطابق ایک ہفتے سے زیادہ ہو گیا تھا کہ شہر میں تیل کی کمی کی شکایت تھی اور کچھ غریب لوگ تیل حاصل کرنے کے لیے ہر طریقہ اختیار کرنے پر مجبور تھے۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پائپ لائن رات کو اس وقت پھٹی جب چوروں نے اسے کاٹنے کی کوشش کی۔ کچھ زخمیوں کے بارے میں خیال ہے کہ وہ گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گئے ہیں۔ نائجیریا افریقہ کا سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والا ملک ہونے کے باوجود بدعنوانی اور بد انتظامی کی وجہ سے تیل کی کمی کا شکار رہتا ہے۔ | اسی بارے میں نائجیریا: فضائی حادثہ، 103 ہلاک11 December, 2005 | آس پاس نائجیریا کی غربت، شیل کا کردار11 June, 2004 | آس پاس نائجیریا میں احتجاج، 16 ہلاک18 February, 2006 | آس پاس طیارہ حادثہ: نائجیریا کے سلطان ہلاک29 October, 2006 | آس پاس نائجیریا:مذہبی فسادات، 67 ہلاک04 May, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||