BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 11 June, 2004, 09:44 GMT 14:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نائجیریا کی غربت، شیل کا کردار
شیل نائجیریا
شیل نائجیریا
تیل کی ایک بین الاقوامی کمپنی نے کہا ہے کہ اس کارروائیوں کے ذریعے ’غیر ارادی‘ طور پر نائجیریا میں بد عنوانی، غربت اور نفاق پھیلا۔

شیل کا کہنا ہے کہ تشدد کی لپیٹ میں آئے ہوئے علاقوں میں ایمانداری سے کام کرنا انتہائی مشکل تھا۔

بین الاقوامی تنظیمیں شیل پر سمندروں میں بہہ جانے والے تیل کی صفائی میں تاخیر کا الزام لگاتی ہیں۔

شیل کے خلاف اس بنیاد پر مقدمہ دائر کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے کہ اس نے مبینہ طور پر دس سال قبل نائجر ڈیلٹا کے علاقے میں فوجی کارروائیوں کی حمایت کی تھی۔

شیل کے کمیونٹی ڈویلپمنٹ مینیجر عمانویل ایٹومی نے کہا ہے کہ حکومتوں اور مقامی سطح پر لوگوں کو معاملات اپنے ہاتھ میں لینے پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسی صنعت کی حیثیت سے جو ’غیر ارادی‘ طور پر مسائل کی ذمہ دار ہے وہ مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔

شیل نے سن دو ہزار تین میں یہ جاننے کے لئے ایک آزاد ادارے کے ذریعے یہ تحقیق کرائی تھی کہ اس کی کارروائیاں کس طرح ’غیر ارادی‘ طور پر لڑائی کا باعث بنتی ہیں۔

شیل کے مطابق تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ بعض اوقات وہ کس طرح ٹھیکوں کی تقسیم اور زمین کے حصول کے طریقہ کار کے ذریعے جھگڑوں کو ہوا دیتی ہیں۔

شیل نائجیریا کے چیئرمین کرس فنلیسن کا کہنا ہے ’ہمیں احساس ہے کہ ماضی میں ہماری ترقیاتی کارروائیاں بالکل درست نہیں تھیں‘۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد