نائجیریا میں احتجاج، 16 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شمالی نائجیریا میں متنازعہ کارٹونوں کی اشاعت کے خلاف پر تشدد مظاہروں میں سولہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق نائجیریا کے شمالی شہر میدوغری میں احتجاج کرنے والے مسلمانوں نے گیارہ گرجا گھروں اور عیسائیوں کی دکانوں اور کاروباری مراکز کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا۔ ان پرتشدد ہنگاموں کے بعد فوج نے شہر میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ اس سے قبل لیبیا کےشہر بن غازی میں اطالوی قونصلیٹ کے باہر احتجاج میں دس افراد ہو گئے تھے۔ اس متنازعہ کارٹونوں کی اشاعت پر پوری دنیا میں احتجاج جاری ہے اور پاکستان میں ان کارٹونوں پر احتجاج میں پانچ جبکہ افغانستان اور صومالیہ میں چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ | اسی بارے میں لیبیا: پرتشدد مظاہروں کی ویڈیو18 February, 2006 | آس پاس کارٹون: لیبیا میں احتجاج، 10 ہلاک 17 February, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||