تیل: امریکہ، سعودی مذاکرات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے نائب صدر ڈک چینی نے سعودی عرب میں سعودی فرما رواں شاہ عبداللہ سے دفاعی اور عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے معاملات پر مذاکرات کیے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق ریاض میں ہونے والی اس ملاقات میں توانائی کی عالمی منڈی کو ترقی دینے کے معاملے پر فریقین کے درمیان کافی حد تک اتفاق رائے پایا گیا۔ ان مذاکرات میں سعودی عرب کے وزیر برائے پیٹرولیم علی النعیمی بھی موجود تھے۔ ڈک چینی کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ اس بات چیت کے دوران ایک درمیانی راستہ تلاش کرنے کی کوشش سے تیل کی قیمتوں میں استحکام پیدا ہو سکے گا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بات چیت میں تیل کی منڈی کے لیے قلیل، درمیانے اور طویل المعیاد اہداف کا تعین کیا گیا۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں گزشتہ ایک سال کے دوران سولہ فیصہ اضافہ ہوا ہے لیکن تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک نے تیل کی پیداوار میں اضافہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ گزشتہ جمعرات کو ڈک چینی نے افغانستان کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کی تھی۔ حامد کرزئی سے ملاقات کےبعد ڈک چینی نے نیٹو کے رکن ممالک سے افغانستان میں طالبان کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ مشرق وسطی کا ڈک چینی کا دوسرا غیر اعلانیہ دورہ ہے۔ اس دورے کے دوران وہ اس ہفتے کے شروع میں بغداد بھی گئے تھے۔ سعودی فرما روا نے ڈک چینی کا استقبال کرتے ہوئے کہا ’ جناب نائب صدر ہم بہت پرانے دوست ہیں۔‘ سعودی عرب کے دورے کے بعد ڈک چینی اسرائیل، غرب اردن اور ترکی کا دورہ بھی کریں گے۔ | اسی بارے میں ڈک چینی افغانستان کے دورے پر20 March, 2008 | آس پاس ’عراق میں مداخلت سے باز رہیں‘14 January, 2007 | آس پاس ڈک چینی کی ایران کو دھمکی12 May, 2007 | آس پاس ’جوہری معاہدہ: تاخیر نہ کی جائے‘23 June, 2006 | آس پاس ’ایران کو ہتھیار نہیں مل سکتے‘22 October, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||