BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 14 January, 2007, 22:46 GMT 03:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’عراق میں مداخلت سے باز رہیں‘
ڈِک چینی
ایران عراق میں موجود صورتِ حال سے فائدہ اٹھا رہا ہے: ڈِک چینی
امریکی نائب صدر ڈِک چینی نے ایران پر الزام لگایا ہے کہ وہ عراق میں عدم استحکام کو ہوا دے رہا ہے۔

انہوں نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ عراق میں مداخلت سے باز رہے۔

امریکی ٹیلی ویژن کو ایک انٹرویو میں مسٹر ڈِک چینی نے کہا کہ یہ بات سب کو معلوم ہے کہ ایران عراق میں موجود صورتِ حال سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔

مسٹر ڈِک چینی کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شمالی عراق میں مزاحمت کاروں کی مدد کرنے کے الزام میں کئی ایرانیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ ایران نے ان امریکی الزامات کی تردید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے جوہری پروگرام اور انتہا پسند اسلامی تنظیموں کی پشت پناہی جیسے اقدامات کے ذریعے ایران پوری خطے میں کشیدگی کا باعث بن رہا ہے۔

مسٹر ڈِک چینی نے مزید کہا کہ صدر بش نے ایران کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ عراق میں دخل اندازی سے باز رہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کو اربیل کے گرفتار کیے جانے والے پانچ ایرانی شہری پاسدارانِ انقلات کے ارکان تھے اور عراق میں شیعہ مزاحمت کاروں کو تربیت فراہم کرنے اور مسلح کرنے جیسی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

دوسرے طرف ایران کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد سفارتکار تھے اربیل میں واقع ایرانی رابطہ دفتر میں تعینات تھے۔ ایران نے ان افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد