BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 14 January, 2007, 07:23 GMT 12:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراقی صدر دمشق کا دورہ کریں گے
عراقی صدر جلال طالبانی
صدام دور میں جلال طالبانی ملک بدری کے بعد کافی عرصے شام میں رہے ہیں
عراقی صدر جلال طالبانی کئی سال کے بعد وہ پہلے اعلٰی عراقی رہنما ہیں جو شام کا دورہ کررہے ہیں۔

یہ دورہ ایک ایسے وقت پر کیا جا رہا ہے جب صدر بش نے شام اور ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ یہ دونوں ممالک عراق میں تشدد کو ہوا دے رہے ہیں۔ صدر بش نے حال ہی میں عراق کے لیے اپنی نئی حکمت عملی کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ شام نے عسکریت پسندوں کو عراق میں گھسنے کی اجازت دی ہے تاہم شام میں حکام کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سرحد کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں۔

عراق اور شام کے درمیان سفارتی تعلقات 20 سال کے طویل عرصے کے بعد گزشتہ تومبر میں بحال ہوئے تھے۔

صدر طالبانی کا یہ دورہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ شام اور امریکہ سے اپنے تعلقات میں ایک طرح کا توازن پیدا کرنا چاہتے ہیں کیونکہ شام وہ ملک ہے جسے امریکہ الگ تھلگ کرنا چاہتا ہے۔

ماضی میں عراق اور شام کے تعلقات زیادہ دوستانہ نہیں رہے ہیں۔

صدام دور میں جلال طالبانی ملک بدری کے بعد کافی عرصہ شام میں رہے ہیں۔

تاہم صدر طالبانی کے اس دورے کے بارے میں سوالات اٹھائے جارہے ہیں کہ اس دوران امریکی اور عراقی حکومتوں کے ان خدشات پر کس حد تک بات چیت کی جائے گی کہ شام کی سرحد سے عسکریت پسند عراق میں داخل ہورہے ہیں۔

شام نے پہلے ہی کہہ دیا ہے کہ وہ اپنی سرحد کو محفوظ بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کررہا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد