عراق میں مزید فوج کا اعلان آج متوقع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر بش آج رات عراق کے لیے اپنی نئی پالیسی کے اعلان کی تیاری کررہے ہیں اور دوسری جانب ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان جن کی امریکی کانگریس میں اکثریت ہے عراق میں امریکی افواج میں اضافے کے اقدام کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صدر بش نے عراقی حکومت کو تقویت دینے کے لیے جو پیکج بنایا ہے اس میں بیس ہزار مزید امریکی فوج کی تجویز بھی ہے۔ ڈیموکریٹ سینیٹر ایڈورڈ کینیڈی نے ایک مسودہ قانون کانگریس میں پیش کردیا ہے جس کے تحت فوجی کمک بھیجنے یا اس کے لیے سرمایہ کی منظوری کانگریس سے لینی ضروری ہوگی۔ سینیٹر کینیڈی نے کہا کہ فوجوں میں اضافہ کو روکنے کے لیے صرف باتوں سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا اس کے لیے قدم بھی اٹھانا ضروری ہے۔ واشنگٹن میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹ کو اس مسودہ قانون کو منظور کرانے میں مشکلات کا سامنا بھی ہو سکتا ہے کیونکہ ووٹ دیتے ہوئے کئی ڈیموکریٹ ارکان یہ سوچیں گے کہ کیا انہیں فوجی معاملات میں مداخلت کرنی چاہیے۔ امریکی صدر بھی اختیار رکھتے ہیں کہ اپنے ویٹو کو استعمال کرکے اس بِل کو نامنظور کر دیں۔ | اسی بارے میں عراق میں مزید فوج بھیجنے کی مخالفت06 January, 2007 | آس پاس بش کو نینسی پلوسی کی وارننگ07 January, 2007 | آس پاس بُش پیچھےنہیں ہٹیں گے08 January, 2007 | آس پاس صدام حسین کو پھانسی دے دی گئی30 December, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||