BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 06 January, 2007, 01:06 GMT 06:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق میں مزید فوج بھیجنے کی مخالفت
نینسی پلوسی اور ہیری ریڈ
ڈیموکریٹ رہنماؤں نینسی پلوسی اور ہیری ریڈ نے عراق سے امریکی فوج کے انخلاء پر زور دیا ہے
امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماؤں نے صدر جارج بش سے کہا ہے کہ وہ عراق میں تعینات فوج کی تعداد بڑھانے کی بجائے اس کے مرحلہ وار انخلاء پر توجہ دیں۔

ڈیموکریٹک پارٹی نے حال ہی میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے نتیجے میں پچھلے بارہ سال کے دوران پہلی مرتبہ امریکی کانگریس کا کنٹرول حاصل کیا ہے۔

ڈیموکریٹ رہنماؤں نے صدر بش پر اس وقت دباؤ بڑھانا شروع کیا ہے جب وہ عنقریب عراق میں اپنی ’نئی‘ حکمت عملی کا اعلان کرنے والے ہیں۔

نامہ نگاروں کے مطابق نئی حکمت عملی کے تحت صدر بش بغداد اور اس کے گردونواح میں متحرک عراقی ہتھیار بندوں کو غیر مسلح کرنے کے لیے دس سے بیس ہزار مزید فوجی بھیجنے کا فیصلہ بھی کر سکتے ہیں۔

لیکن صدر بش کو لکھے گئے ایک خط میں سینٹ میں ڈیموکریٹ رہنماء ہیری ریڈ اور ایوان نمائندگان کی نو منتخب سپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ عراق میں مزید فوجی بھیجنے کا مطلب امریکی فوج کو بغیر کسی فائدے کے فتح اور شکست کے دوراہے پر لا کھڑا کرنا ہے۔

بھاری سیاسی قیمت
 صدر بش کو مزید فوج بھیجنے سے تو نہیں روکا جا سکتا لیکن کانگریس کی مخالفت مول لے کر کیے گئے اس فیصلے کی انہیں بھاری سیاسی قیمت ادا کرنا پڑ سکتی ہے
نامہ نگار جسٹن ویب

دونوں رہنماؤں نے اپنے خط میں صدر بش کو تجویز دی ہے کہ مزید فوج بھیجنے کی بجائے چار سے چھ ماہ کے دوران عراق سے فوجی انخلاء شروع کر دیا جائے۔

واشنگٹن میں بی بی سی کے نامہ نگار جسٹن ویب کے مطابق ڈیموکریٹس کی طرف سے یہ (انخلاء کی تجویز) ایک ’جارحانہ‘ قدم ہے، جو امریکہ میں ایک بڑی سیاسی کشمکش کا آغاز ہو سکتا ہے۔

نامہ نگار کے مطابق صدر بش کو مزید فوج بھیجنے سے تو نہیں روکا جا سکتا، لیکن کانگریس کی مخالفت مول لے کر کیے گئے اس فیصلے کی انہیں بھاری سیاسی قیمت ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد