BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 07 January, 2007, 23:29 GMT 04:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بش کو نینسی پلوسی کی وارننگ
نینسی پلوسی
کانگریس میں ڈیموکریٹک پارٹی کی اکثریت بش انتظامیہ کی ناکام عراق پالیسی کا نتیجہ ہے
امریکی ایوان نمائندگان کی نئی سپیکر نینسی پلوسی نے صدر جارج بش کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ عراق میں امریکی فوج کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں تو انہیں اس اقدام کے حوالے سے کانگریس کو مطمئن کرنا پڑے گا۔

ایک امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی نینسی پلوسی کا کہنا تھا کہ ریپبلیکن پارٹی نے صدر بش کو بغیر کسی نگرانی، شرط اور میعار کے کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔

صدر بش آئندہ چند دنوں میں عراق کے بارے میں اپنی نئی حکمت عملی کا اعلان کرنے والے ہیں۔ بعض اطلاعات کے مطابق وہ عراق میں بیس ہزار مزید امریکی فوجی بھیجنا چاہتے ہیں۔ عراق میں امریکی فوجیوں کی موجودہ تعداد ایک لاکھ چالیس ہزار ہے۔

مکمل چھوٹ
 ریپبلیکن پارٹی نے صدر بش کو بغیر کسی نگرانی، شرط اور میعار کے مکمل چھوٹ دے رکھی ہے
نینسی پلوسی

حال ہی میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے نتیجے میں ڈیموکریٹک پارٹی نے سینٹ اور ایوان نمائندگان پر مشتمل امریکی کانگریس کا گزشتہ بارہ سال میں پہلی مرتبہ کنٹرول سنبھالا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت کو پورا ادراک ہے کہ کانگریس میں ان کی اکثریت بش انتظامیہ کی ناکام عراق پالیسی کا نتیجہ ہے۔

چند روز قبل اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے فوراً بعد بھی نینسی پلوسی نے عراق میں مزید فوج بھیجنے کی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے وہاں پہلے سے موجود فوج کے مرحلہ وار انخلاء پر زور دیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد