’ایران، شام کے اندر گھسنےکا اردہ نہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی وزیر دفاع نے تردید کی ہےکہ امریکہ ایران اور شام کے اندر گھس کر کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ سینٹ کی کمیٹی کے سامنے اپنے بیان امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ امریکہ صدر جارج بش نے جب شام اور ایران کا عراق پر اثر کم کرنے کی بات کی تو ان کے ذہن میں ان ملکوں کے اندر گھس کر کارروائی کرنے کا کوئی خیال نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر شام اور عراق کے اندر گھسنا پڑا تو یہ آخری حربہ کے طور پر ہو گا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ عراق کی حکومت کو ضروری اقدام کرنے کے لیے کوئی ٹائم ٹیبل نہیں دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ان کے خیال میں کہ عراق سے فوجیں نکالنے کی تاریخ نہیں دی جانی چاہیے کیونکہ اس سے ان کا دشمن اس وقت کا انتظار کرے گا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ اگر عراقی حکومت نے وعدے پورے کیے تو امریکی صدر کی طرف سے عراق میں بھیجی گئی فوجی کمک سے وہاں حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔ | اسی بارے میں عراق میں امریکی فوج میں اضافہ 10 January, 2007 | آس پاس بش کی نئی پالیسی پر عالمی ردعمل 11 January, 2007 | آس پاس بغداد: بس پر حملہ، نو ہلاک08 January, 2007 | آس پاس عراق: پرتشدد واقعات، 12 ہلاک07 January, 2007 | آس پاس پھانسی داخلی معاملہ: المالکی06 January, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||