بغداد: بس پر حملہ، نو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی دارالحکومت بغداد میں ائرپورٹ جانے والے کارکنوں کی بس پر حملے میں کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاکتوں کے بارے میں متضاد اطلاعات موصول ہو رہی ہیں اور ایک خبر رساں ادارے نے اس واقعے میں پندرہ افراد کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔ اس حملے میں گیارہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کا کہنا ہے کہ بس پر سوار کارکن شیعہ تھے اور ان کا تعلق صدر سٹی کے علاقے سے تھا۔ بغداد ائر پورٹ کو شہر سے ملانے والی شاہراہ کو دنیا کے چند خطرناک ترین راستوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ بغداد کے ہوائی اڈے پر ہی امریکی فوج کا اڈہ بھی واقع ہے۔ یہ تازہ حملہ عراقی وزیراعظم نوری المالکی کی جانب سے مسلح گروہوں اور فرقہ وارانہ قتلِ عام میں ملوث افراد کے خلاف نئی حکمتِ عملی اپنانے کےاعلان کے دو دن بعد ہوا ہے۔ | اسی بارے میں بغداد میں بم دھماکہ، 13 ہلاک 04 January, 2007 | آس پاس عراق: پرتشدد واقعات، 12 ہلاک07 January, 2007 | آس پاس بغداد میں جھڑپیں، تیس ہلاک06 January, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||