بغداد میں بم دھماکہ، 13 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے دارالحکومت بغداد میں دو مختلف بم دھماکوں میں کم سے کم تیرہ افراد کے ہلاک اور بیس سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ مغربی بغداد کےضلع منصور علاقے میں ایک پیٹرول پمپ کے پاس یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے ہیں۔ صدام حسین کی پھانسی کے روز دو بم دھماکوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔ لیکن عید کے سبب گزشتہ چند دنوں میں تشدد میں قدرے کمی آئی تھی۔ امکان ہے کہ بغداد اور عراق کے دوسرے علاقوں میں صدام کی پھانسی کے سبب تشدد میں مزید اضافہ ہوگا۔ گزشتہ ہفتے کے روز صدام حسین کی پھانسی کے بعد سے بیشتر علاقوں میں سیکیورٹی کو چوکس کر دیا گیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق صدام کی پھانسی پر مبنی جو ویڈیو فلم دکھائی گئی ہے اس سےعراق کے فرقہ وارانہ ماحول میں اضافہ ہوگا اور تشدد پر قابو پانا مزید مشکل ہوجائیگا۔ | اسی بارے میں عراق میں ایک سال میں ریکارڈ ہلاکتیں02 January, 2007 | آس پاس عراق: امریکی ہلاکتیں’تین ہزار‘31 December, 2006 | آس پاس عراق: ہلاکتوں کے بعد گرفتاریاں 31 December, 2006 | آس پاس عراق دھماکوں میں 70ہلاک 30 December, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||