ڈک چینی کی ایران کو دھمکی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی نائب صدر ڈک چینی نے مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران خلیج فارس میں ایک امریکی طیارہ بردار جہاز کے عملے سے خطاب کرتے ہوئے ایران کو متنبہ کیا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی اسے جوہری ہتھیار بنانے کی اور نہ ہی سمندری ٹریفک میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت دیں گے۔ چینی نے امریکی بحریہ کے جہاز سٹینِس سے خطاب کیا جو ایران کے ساحل سے ایک سو پچاس میل کے فاصلے پر سفر کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں امریکی بحریہ کی موجودگی سے ایران کو پیغام مِل جانا چاہیے۔ ’ہم سمندری راستے کھلے رکھیں گے‘۔ چینی نے کہا کہ ’ ہم دوسروں کے ساتھ مِل کر ایرن کو جوہری ہتھیاروں کے حصول اور علاقے میں بالادستی قائم کرنے سے روکیں گے‘۔ چینی مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران اپنے اتحادیوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ عراقی حکومت کی زیادہ مدد کریں اور ایران کی بڑھتی ہوئی طاقت کو روکیں۔ امریکہ ایران پر الزام لگاتا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار بنانے کے پروگرام پر کاربند ہے۔ امریکہ نے کہا ہے کہ وہ ایران سے اس وقت تک مذاکرات نہیں کرے گا جب تک ایران یورینیم کی افزودگی کا پروگرام ترک نہیں کر دیتا۔ ایرن کا کہنا ہے کہ اس کا پروگرام پر امن مقاصد کے لیے ہے اور اس کا مقصد صرف غیر فوجی جوہری طاقت بننا ہے۔ ایک ہفتہ قبل عراق میں ایک بین الاقوامی کانفرنس کے دوران امریکہ اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان مختصر ملاقات ہوئی تھی۔ امریکہ اور ایران میں انیس سو اناسی کے بعد سے باقاعدہ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔ | اسی بارے میں جیسا کرو گے ویسا بھرو گے: خامنہ ای 22 March, 2007 | آس پاس ’ایران میں ہم پر کیا گزری‘ 06 April, 2007 | آس پاس ایرانی ایٹمی پیش رفت، امریکہ ناراض10 April, 2007 | آس پاس ’مزید پابندیوں پر بات ہوگی‘23 April, 2007 | آس پاس ایران امریکہ ملاقات کا امکان29 April, 2007 | آس پاس ایران سے مذاکرات ناممکن نہیں: رائس30 April, 2007 | آس پاس ’ایران سے تعلقات پر نظرِ ثانی کرو‘03 May, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||