’مزید پابندیوں پر بات ہوگی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لکسمبرگ میں پیر کو یورپی یونین میں شامل ممالک کے وزارئے خارجہ کے اجلاس میں ایران پر جوہری پروگرام کے حوالے سے مزید پابندیوں پر بات چیت متوقع ہے۔ اس دو روزہ اجلاس میں بیس سینئر ایرانی حکام پر سفری پابندیاں عائد کرنے اور ہتھیاروں کی فراہمی کے حوالے سے اقوامِ متحدہ کی جزوی پابندیوں کو مکمل پابندی میں تبدیل کروانے کے کوششوں پر غور ہوگا۔ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اس اجلاس میں ایران کے علاوہ روس سے کشیدہ تعلقات پر بھی بات چیت ہوگی۔ روس کی جانب سے پولینڈ سےگوشت کی درآمد پر پابندی کے بعد سے یورپی یونین اور روس کے تعلقات خوشگوار نہیں۔ تاہم ایران کے معاملے پر روس یورپی یونین کے مؤقف کا مکمل حامی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ اس تعاون کے نتیجے میں ہی دیگر معاملات پر روس اور ای یو کے تعلقات میں بہتری آ سکتی ہے۔ | اسی بارے میں ’ایران ابھی ابتدائی مراحل میں ہے‘ 13 April, 2007 | آس پاس ایرانی ایٹمی پیش رفت، امریکہ ناراض10 April, 2007 | آس پاس ایران: یورینیم کی صنعتی پیداوار09 April, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||