جیسا کرو گے ویسا بھرو گے: خامنہ ای | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اگر ان کے ملک کے خلاف ’غیر قانونی‘ کارروائی کی گئی تو وہ بھی بین الاقوامی قانون کی مخالفت میں جوہری پروگرام پر کام جاری رکھے گا۔ آیت اللہ خامنہ ای نے یہ بیان اس وقت دیا ہے جب سلامتی کونسل میں ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کے بارے غور کر رہی ہے۔ ان پابندیوں کا مقصد اس کو جوہری پروگرام روکنے پر مجبور کرنا ہے۔
تہران اس سے پہلے گزشتہ سال دسمبر میں ہونے والی سلامتی کونسل کی اس قرار داد کو غیر قانونی قرار دے چکا ہے جس کے ذریعے اس پر پہلی بار محدود پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔ وہ مغربی ممالک کے ان دعووں کو رد کرتا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار بنانا چاہتا ہے۔ ایران کہتا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پر امن مقاصد کے لیے ہے۔ ایران کے روحانی پیشوا نے ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران بین الاقوامی کارروائی کے باوجود اپنے جوہری پروگرام پر کام جاری رکھنے کے بارے میں پر عزم ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’آج تک ہم نے جو کچھ کیا وہ عالمی قوائد کے مطابق تھا، لیکن اگر وہ غیر قانونی کارروائیاں کرتے ہیں تو ہم بھی ایسا کر سکتے ہیں اور ہم کریں گے‘۔ انہوں نے وضاحت نہیں کی کہ اس بات سے ان کی مراد کیا ہے؟ | اسی بارے میں ایران:مزید پابندیوں کی قرار داد تیار16 March, 2007 | آس پاس جوہری ٹیکنالوجی کے حق کا دعویٰ11 October, 2006 | آس پاس ’ایران سر نہیں جھکائےگا‘20 September, 2005 | آس پاس ’ٹیکنالوجی دوسروں کے لیئے بھی‘25 April, 2006 | آس پاس احمدی نژاد کی مشکلات میں اضافہ27 February, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||