’ایران سر نہیں جھکائےگا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران کے روحانی رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کسی دھمکی یا دباؤ کے آگے سر نہیں جھکائے گا۔ ان کا بیان امریکہ اور یورپی ممالک کی ان کوششوں کے جواب میں ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کا معاملہ سکیورٹی کونسل میں لے جایا جائے۔ ان کی یہ تقریر سرکاری ٹیلی وژن پر پڑھ کر سنائی گئی۔ اس تقریر میں انہوں نے کہا کہ ایران ایک طاقتور قوم ہے اور کسی بھی دباؤ کے آگے ڈٹے رہنے کا عزم رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے صدر احمدی نژاد نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بڑی مضبوطی سے جوہری پروگرام کے بارے میں ایران کا موقف پیش کیا اور تمام ایرانیوں اس موقف سے اتفاق کرتے ہیں۔ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق پالیسی پر فیصلوں کے حوالےسے روحانی رہنما آیت اللہ خامنائی کو مکمل اختیار حاصل ہے اور ان کی اس تقریر سے جوہری پروگرام سے متعلق ایرانی موقف کوتائید حاصل ہو گئی ہے۔ اس ہفتے ویانا میں اقوام متحدہ کے نگرانوں کے ایک اجلاس میں ایران نے اپنے اس موقف پر ترقی پذیر ممالک کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی تھی کہ جوہری توانائی کا حصول سب کے برابر ہوناچاہیے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||