ایران: ججوں کو اسلحے کی اجازت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران میں ججوں کو اپنی حفاظت کے اسلحہ رکھنے کی اجازت دینے کی تجویز زیرِ غور ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایک اور جج پر حملے کے بعد اس بات کا امکان ہے کہ ججوں کو دستی اسلحہ رکھنے کی اجازت دے دی جائے گی۔ ایک محمد رضا زادے کو ان کے گھر کے باہر گولیوں کا نشانہ بنایا گیا، جس کے فوراً بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا۔ حملہ آور نے ان کے سر کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔ ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جج آغازادے اراضی کی غیر قانونی منتقلی کے ایک مقدمے کی سماعت کر رہے تھے۔ اس سے پہلے اس ماہ کے اوئل میں تہران کے نائب وکیلِ سرکار مسعود موغادیسی کو ہلاک کر دیا گیاتھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||