ڈک چینی افغانستان کے دورے پر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اطلاعات کے مطابق امریکہ کے نائب صدر ڈک چینی آج غیراعلانیہ طور پر کابل کے دورے پر پہنچ گئے ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ڈک چینی صدارتی محل میں صدر حامد کرزئی کے ساتھ اتحادی افواج کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔ ڈک چینی کے بطور نائب صدر افغانستان کا یہ چوتھا دورہ ہے ۔ان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ صدر کرزئی کے ساتھ ملک میں امن عامہ اور جمہویت کے حوالے سے بات چیت کریں گے اور ان طریقوں کا بھی تعین کریں گے جس سے امریکہ افغانستان کی مدد جاری رکھ سکتا ہے۔ مسٹرڈک چینی کی افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ اس سے قبل انہوں نے عراق کا دورہ کیا تھا جہاں اتفاقیہ طور پر عراق پر امریکہ حملے کی پانچواں سال منایا جا رہا تھا۔ | اسی بارے میں نیٹو کا مستقبل خطرے میں ہے: امریکہ07 February, 2008 | آس پاس ’افغان مشن ناکام ہوا تو حملے ممکن‘07 February, 2008 | آس پاس کرزئی، بش سکیورٹی مذاکرات06 August, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||