BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 07 February, 2008, 03:20 GMT 08:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نیٹو کا مستقبل خطرے میں ہے: امریکہ
 رابرٹ گیٹس
نیٹو اتحاد کہیں دو صفوں والا اتحاد نہ بن جائے: رابرٹ گیٹس
امریکی وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان پر اختلافات کی وجہ سے نیٹو کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے جبکہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ افغانستان میں نیٹو کی ناکامی کا نتیجہ مغربی ممالک کے دارالحکومتوں پر دہشتگرد حملوں کی صورت میں نکل سکتا ہے۔

نیٹو کے وزرائے دفاع کے ایک اجلاس سے قبل مسٹر گیٹس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر یہی حالت رہی تو نیٹو دو صفوں والا اتحاد بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افغانستان میں بغاوت کو کچلنے کے لیے لڑی جانے والی جنگ کے بوجھ کو اگر نہ بانٹا گیا تو جنگ لڑنے والوں میں سے لڑائی کی روح جاتی رہے گی۔

رابرٹ گیٹس کا کہنا ہے: ’مجھے نیٹو اتحاد کے بارے میں بہت فکر ہے کہ کہیں یہ دو صفوں والا اتحاد نہ بن جائے جس میں ایک طرف کے اتحادی لوگوں کی حفاظت کے لیے لڑنے اور جان دینے پر رضا مند ہوں اور دوسری طرف کے اتحادی ایسا نہ کریں‘۔

ادھر نیٹو کے سیکرٹری جنرل جاپ ڈی ہوپ شیفر نے تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع کے اجلاس سے قبل بی بی سی کو بتایا ہے کہ اگرچہ نیٹو کو افغان محاذِ جنگ پر کامیابیاں ملی ہیں لیکن ابھی اصل چیلنج باقی ہے۔

کینیڈا نے کمک نہ ملنے کی صورت میں فوجی واپس بلانے کی دھمکی دی ہے

ان کا کہنا تھا کہ وہ دورانِ اجلاس رکن ممالک پر زور دیں گے کہ وہ افغان فوج کی تربیت اور انہیں مسلح کرنے پر زیادہ زور دیں۔

افغانستان کے جنوب میں نیٹو کے تحت لڑائی میں زیادہ تر امریکہ، برطانیہ، کینیڈا اور نیدرلینڈ کے فوجی شامل ہیں۔ امریکی وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب جرمنی نے کہا ہے کہ وہ شمالی افغانستان میں دو سو فوجی بھیجے گا۔

جرمنی کے وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ جرمن فوجی اگلے چند ماہ میں مزارِ شریف میں بھیجے جائیں گے لیکن کسی ہنگامی حالت میں انہیں کہیں بھی تعینات کیا جا سکتا ہے۔

گزشتہ ہفتے امریکی حکومت نے یورپی ممالک کو خطوط لکھے تھے اور انہیں کہا تھا کہ وہ جنوبی افغانستان میں اپنے فوجی بھیجیں۔’تاہم جرمنی کے وزیرِ دفاع کا کہنا ہے: میں سمجھتا ہوں کہ اگر ہم نے اپنی ذمہ داریاں شمال سے جنوب کی طرف مرکوز کر دیں تو یہ ایک بہت بڑی غلطی ہوگی‘۔

حال ہی میں امریکی وزیرِ دفاع بادلِ ناخواستہ افغانستان میں اضافی امریکی میرین بھیجنے پر تیار ہوگئے تھے۔ البتہ اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ اضافی فوج دیگر ممالک سے بھیجی جانی چاہیے۔

نیٹو کے تمام چھبیس اراکین نے بین الاقوامی سکیورٹی فوج ایساف میں اپنے فوجی دیے ہیں لیکن امریکہ کے بہت سے حلیف جن میں جرمنی، فرانس، سپین، ترکی اور اٹلی شامل ہیں، جنوب میں زیادہ فوجی روانہ کرنے سے انکاری ہیں۔

اس وجہ سے دیگر اتحادیوں سے امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، نیدرلینڈز، ڈنمارک اور رومانیہ خوش نہیں کیونکہ ان پانچ ممالک نے جنوبی افغانستان میں بغاوت کو کچلنے میں زیادہ کام کیا ہے اور زیادہ نقصان اٹھایا ہے۔ اب کینیڈا نے کہا ہے کہ اگر دیگر اتحادیوں نے قندھار میں کمک نہ فراہم کی تو وہ پچیس سو نفوس پر مبنی اپنی فوج افغانستان سے باہر نکال لے گا۔

اسی بارے میں
افغانستان: سردی سے200 ہلاک
18 January, 2008 | آس پاس
کابل میں خودکش حملہ
31 January, 2008 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد