BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 31 January, 2008, 07:45 GMT 12:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کابل میں خودکش حملہ
فائل فوٹو
دسبمر میں بھی طالبان کی جانب سے دو خود کش حملے کیے گئے تھے
افغانستان کے دارالحکومت کابل ميں ایک خود کش بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق حملہ آور نے سٹی سنٹر کے نزدیک فوج کی گاڑی کو اپنا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے فوج کی گاڑی اور نزدیک سے گزرتی ہوئی ایک ٹیکسی کو نقصان پہنچا ہے۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق امکان ہے کہ دھماکہ خیز مادہ طے شدہ وقت سے پہلے پھٹ گیا تھا۔

جمعرات کو ہونے والے خود کش حملے کے عینی شاہد محمد شریف نے بتایا کہ وہ نزدیکی مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے جب انہوں نے ایک زوردار دھماکہ سنا۔

محمد شریف نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا ’میں وہاں سے بھاگا۔ چوراہے پر کھڑی پولیس نے ہوا میں گولیاں چلانی شروع کر دیں۔ میں نے دیکھا ایک شخص سڑک پر اپنی سائیکل کے ساتھ پڑا ہوا ہے اور چیخ رہا ہے‘۔

افغانستان میں گزشتہ دو برس میں طالبان کی جانب سے افغانستان کی فوج اور بین الاقوامی افواج پر حملے دوبارہ شروع کرنے کے بعد سکیورٹی ایک بڑا مسئلہ بن گئی ہے۔

اس مہینے کی شروعات میں بھی کابل کے ایک بڑے ہوٹل میں طالبان جنگجوؤں نے حملہ کیا تھا جس میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں ناروے کے ایک صحافی سمیت ایک امریکی شہری اور کئی سکیورٹی گارڈز شامل تھے۔

دسبمر میں بھی طالبان کی جانب سے دو خود کش حملے کیے گئے تھے جن میں سے ایک حملے میں 13 افراد جبکہ کابل کے گورنر کی رہائش گاہ کے نزدیک ہوئے حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

پوست کی طلب
افغانستان کی پیداوار کی یورپ میں مانگ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد