’ایران کو ہتھیار نہیں مل سکتے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے نائب صدر ڈِک چینی نے ایرانی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اسے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈک چینی کا کہنا تھا کہ اگر ’دہشت گردی کی حمایت کرنے والا ایک ملک اپنی اس بڑی خواہش کی تکمیل کرے گا‘ تو امریکہ اور اقوام متحدہ خاموش تماشائی نہیں رہ سکتے۔ امریکی نائب صدر نے الزام لگایا کہ ایران تاخیری حربے اور دھوکے سے اپنا جوہری پروگرام جاری رکھنا چاہتا ہے اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن میں رکاوٹ بنے رہنا چاہتا ہے۔ ایران کا دعویٰ ہے کہ اس کا جوہری پروگرام غیر دفاعی مقاصد کے لیے ہے نہ کہ بم بنانےکے لیے۔ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے پانچ مستقل ارکان اور جرمنی کو نومبر میں اس کا فیصلہ کرنا ہے کہ یورینیم کی افزودگی جاری رکھنے پر ایران کے خلاف مزید پابندیاں لگائی جانی چاہئیں یا نہیں۔ اتوار کو ’واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ برائے مشرقِ قریب‘ کے زیر اہمتام ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈِک چینی نے کہا کہ ’سکیورٹی کونسل دو مرتبہ ایران پر پابندیاں لگا چکی ہے اور اسے یورینیم کی افزودگی روکنے کو کہہ چکی ہے لیکن ایرانی حکومت مسلسل تاخیر کر رہی ہے اور دھوکہ دے رہی ہے۔‘ امریکی نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ ’ ایرانی حکومت کو معلوم ہونا چاہیئے کہ اگر وہ اپنی موجودہ روش جاری رکھتی ہے تو عالمی برادری اس کے خلاف سخت پابندیاں لگانے کے لیے تیار ہے۔‘ ’امریکہ دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر ایران کو یہ واضح پیغام دینا چاہتا ہے کہ ہم ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔‘ واشنگٹن میں بی بی سی کی نامہ نگار سارہ مورس کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے امریکی انتظامیہ کی جانب سے ایران پر تنقید میں شدت آ چکی ہے۔ گزشتہ ہفتے صدر جارج بش نے کہا تھا کہ ایک جوہری ایران ہمیں تیسری عالمی جنگ کی جانب لیجا سکتا ہے۔ ڈِک چینی کے بیان سے ایک دن قبل جوہری معاملات پر مغربی ممالک کے ساتھ مذاکرات کرنے والے ایرنی سفارتکار علی لاریجانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ علی لاریجانی اور صدر احمد نژاد کے درمیان اس بات پر اختلافات تھے کہ جوہری مذاکرات کو آگے کس سمت میں جانا چاہیے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ علی لاریجانی کے استعفے سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ ایران کے جوہری معاملے پر صدر احمدی نژاد کے سخت مؤقف کو روحانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنائی کی حمایت حاصل ہے۔ | اسی بارے میں ایران کے جوہری سفارتکار مستعفی 20 October, 2007 | آس پاس ’ایران امریکہ جنگ کا خطرہ نہیں‘23 September, 2007 | آس پاس پوتن ’قتل کے منصوبے‘ سے آگاہ15 October, 2007 | آس پاس ’ایران نے اہم ایٹمی ہدف حاصل کر لیا‘02 September, 2007 | آس پاس سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے: روس 17 July, 2007 | آس پاس جوہری پروگرام پر ایران کا اصرار11 February, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||