BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 11 February, 2007, 15:06 GMT 20:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جوہری پروگرام پر ایران کا اصرار
ایران کے صدر محمود احمدی نژاد
صدر احمدی نے مخالفین پر جوہری معاملات کو ملکی سالمیت سے کھیلنے کی سازش قرار دیا
ایران کے صدر احمدی نژاد نے پھر اس بات پر اصرار کیا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے جوہری ایندھن کا حصول ایران کا حق ہے۔

تہران میں انقلابِ ایران کی اٹھائیسویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے
ہوئے انہوں نے مغربی ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کو مذاکراتی میز پر لانے کے لیے جھوٹی پیشکشیں کرتے ہیں اور جب ایران مذاکرتی عمل میں شامل ہو جاتا ہے تو اس بات پر زور دیا جاتا ہے کہ پہلے وہ یورنیم کی افژودگی کا عمل بند کرے۔

واضح رہے کہ میونخ میں ہونے والی کانفرنس کے ایجنڈے میں ایران کے جوہری پروگرام کا معاملہ سرفہرست ہے۔

ایران کے جوہری معاملات کے مذاکرات اعلیٰ علی لاریجانی نے کانفرنس کے دوران یورپی یونین کے فارن پالیسی چیف مسٹر جیوئر سولانا سے ملاقات کی ہے۔

مسٹر سولانا کا کہنا تھا کہ اس ملاقات کے اختتام پر کوئی معاہدہ تو نہیں ہوا ہے تاہم اس مسئلے کے ممکنہ حل ضرور سامنے آئے ہیں۔

گزشتہ سال دسمبرمیں ایران کی جانب سے جوہری افژودگی کے عمل کو بند کرنے کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں ناکامی کے بعد اقوام متحدہ نے ایران پر پابندیاں عائد کردی تھیں۔ ان پابندیوں کے بعد سے ایرانی افسر کی کسی غیر ملکی اہلکار سے یہ پہلی ملاقات تھی۔

تہران میں لوگوں کی بڑی تعداد انقلابِ ایران کی سالگرہ کے موقع پبلک سکوائر میں جمع تھی

انقلابِ ایران کی سالگرہ کے موقع پر دارالحکومت تہران کے مرکزی حصے میں واقع سب سے بڑا سکوائر لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ لوگوں نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جس میں صدر بش کا موازنہ ہٹلر سے کیا گیا تھا یا امریکی وزیر خارجہ کونڈو لیزا رائس کی تضحیک پر مبنی پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔

صدر احمدی نژاد نے اپنے مخالفین پر الزام لگایا کہ وہ جوہری معاملات کی آڑ میں اس کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا’ آج ان کی (مخالفین کی) مخالفت کی وجہ جوہری توانائی کے میدان میں ایرانی قوم کی ترقی ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کا ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے دست برداری کا کوئی ارادہ نہیں تھا تاہم ان کا مزید کہنا تھا کہ جوہری پروگرام سے دست برداری ایران کی تذلیل ہے۔

انقلاب ایران کے موقع پر تہران میں سکولوں کے بچوں اور اساتذہ نے جوہری پروگرام کے حق میں ایک ریلی منعقد کی۔ جس میں کہا گیا کہ ایران کو جوہری پروگرام جاری رکھنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

اس سے پہلے سنیچر کو روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اجلاس سے خطاب کے دوران امریکہ کو ’بہت خطرناک‘ قرار دیا تھا اور اس پر دنیا میں ’تقریباً لامحدود‘ طاقت کے استعمال کے لیے شدید تنقید بھی کی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد