ایرانی جوہری تنصیبات کا دورہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایرانی حکومت نے غیر ملکی سفارت کاروں کے ایک گروپ کو اصفہان کے قریب ایک جوہری تنصیب کا دورہ کرایا ہے۔ اس جوہری تنصیب کا دورہ کرنے والے گروپ میں شامل بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ یہ دورہ بہت تھوڑی دیر کے لیے کرایا گیا اور انہیں وہاں زیادہ دیر تک ٹھہرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس کے علاوہ سفارت کاروں کو نتز کی جوہری تنصیبات پر نہیں لے جایا گیا جہاں یورینیم کی افژودگی کی جاتی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ نتز کی جوہری تنصیبات پر تین ہزار سینٹری فیوجز نصب کرنا چاہتا ہے۔ اقوام متحدہ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے یورینیم کی افژودگی بند نہ کی تو اس پر مزید پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ ایران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔ | اسی بارے میں جوہری توانائی مطلق حق ہے: نژاد 29 April, 2006 | آس پاس ’یورپ بحران پیدا کرنا چاہتا ہے‘05 May, 2006 | آس پاس سلامتی کونسل میں ایران پر بحث04 May, 2006 | آس پاس پابندیاں لگنے کا امکان نہیں: ایران02 May, 2006 | آس پاس اقوام متحدہ کا چیف انسپکٹر مسترد27 January, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||