جوہری توانائی مطلق حق ہے: نژاد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایرانی صدر محمد احمدی نژاد نے ایک بار پھر کہا ہے کہ جوہری پروگرام کے بارے میں ایران کا ارادہ اٹل ہے۔ انہوں نے کہ پُرامن مقاصد کے لیے جوہتی توانائی کا حصول ایران کا مطلق حق ہے۔ ان کا یہ بیان جوہری امور پر نگرانی کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے کے اس بیان کے بعد آیا ہے کہ ایران سلامتی کونسل کی طرف سے دی جانے والی مدت میں اپنی جوہری پروگرام معطل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اس سے پہلے ایک سینئر ایرانی اہلکار نے کہا تھا کہ اگر اقوام متحدہ کا عالمی ادارہ سلامتی کونسل سے اس کے خلاف پیش کیا گیا معاملہ واپس لے لے تو ایران جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت دے سکتا۔ ایران کے جوہری ادارے نائب سربراہ محمد سعیدی نے اس کے ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ یورینیم کی افزودگی جاری رہے گی۔ ایران نے عالمی معائنہ کاروں کو اس وقت سے معائنے سے روکا ہوا ہے جب سے جوہری امور کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے آئی اے ای اے نے ایران کا معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کرنے کی بات کی تھی۔ جمعہ کو آئی اے ای اے نے یہ اعلان کیا تھا کہ افزودگی روکنے کے لیے جو مہلت دی گئی تھی ایران اس کے ہدف پر پورا اترنے میں ناکام رہا ہے۔ لیکن ایران نے اس کے جواب میں کہا ہے کہ ’اگر ایک بر پھر ایران کے معاملات عالمی جوہری ادارے کو لوٹا دیے جائیں تو ایران تنصیبات کے معائنے کی اجازت دے سکتا ہے‘۔ ایٹمی اسلحے میں تخفیف کے معاہدے این پی ٹی کے تحت اس طرح کے معائنے مختصر نوٹس پر بھی کیے جا سکتے ہیں۔ امریکہ اور یورپی یونین ایران پر مسلسل یہ الزام لگاتے ہیں کہ وہ ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ | اسی بارے میں ’ایران کو کسی کی پرواہ نہیں‘28 April, 2006 | آس پاس ایران ایٹمی ہتھیار بنارہا ہے: امریکہ22 April, 2006 | آس پاس روس ایران کی مدد نہ کرے: امریکہ20 April, 2006 | آس پاس ایران پر حملے کا راستہ کھلا ہے: بش19 April, 2006 | آس پاس ’ایران سے براہِ راست بات کریں‘ 17 April, 2006 | آس پاس ایران کونتائج بھگتنے ہوں گے:امریکہ13 April, 2006 | آس پاس ایران افزودگی ترک کردے: روس12 April, 2006 | آس پاس ’ایران پر ایٹمی حملہ زیر غور ہے‘11 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||