’ایران کو کسی کی پرواہ نہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ان کو عالمی جوہری ادارے کی رپورٹ کی کوئی پرواہ نہیں ہے اور وہ اپنا جوہری پروگرام جاری رکھیں گے۔ عالمی جوہری ادارے آئی اے ای اے کی طرف سے ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں رپورٹ جمعہ کے روز سکیورٹی کونسل کے حوالے ہونے والی ہے۔ ایرانی صدر احمدی نژاد نے کہا کہ ان کو کسی رپورٹ کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ تہران میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ ایسی قوتیں جو ایران کا جوہری پروگرام ختم کرنے کے مطالبہ کر رہی ہیں ان کو جان لینا چاہیے کہ ایران کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے ایران کو اٹھائیس اپریل تک مہلت دے رکھی تھی کہ اپنے جوہری پروگرام پر سے عالمی خدشات دور کرے وگرنہ اس پر پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ ایران کا کہنا ہے کہ وہ یورینیم کی آفزودگی کو نہیں روکے گا۔ ایران کا موقف ہے کہ اس کا جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور اس کی پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کونسل کو ایران کے خلاف کارروائی کرنے چاہیے اور اس کی ساکھ دو پر لگی ہوئی ہے ۔ سکیورٹی کونسل کی طرف سے ایک مہینے کے الٹیمٹم کے بعد آئی اے ای اے کے سربراہ محمد البرادی نے ایران کی جوہری تنصبات کا دورہ کیا تھا۔ مبصرین کا خیال ہے کہ آئی اے ای اے سکیورٹی کونسل کو اپنی رپورٹ میں بتائے گا کہ ایران نے جوہری پروگرام روکنے سے انکار کر دیا ہے۔ | اسی بارے میں ایٹمی پروگرام نہیں رکےگا: ایران13 April, 2006 | آس پاس ’ایران سے براہِ راست بات کریں‘ 17 April, 2006 | آس پاس ایران پر حملے کا راستہ کھلا ہے: بش19 April, 2006 | آس پاس ’پابندیاں لگانے پر اتفاق نہیں‘19 April, 2006 | آس پاس روس ایران کی مدد نہ کرے: امریکہ20 April, 2006 | آس پاس ایران ایٹمی ہتھیار بنارہا ہے: امریکہ22 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||