BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 20 October, 2007, 13:36 GMT 18:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایران کے جوہری سفارتکار مستعفی
علی لاریجانی
علی لاریجانی بھی قدامت پسند خیالات رکھتے ہیں
جوہری معالات پر مغربی ممالک کے ساتھ مذاکرات کرنے والے ایرنی سفارتکار علی لاریجانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

ایران میں ایک حکومتی ترجمان نے کہا کہ مسٹر لاریجانی کئی مرتبہ صدر محمود احمدی نژاد کو اپنا استعفے پیش کر چکے تھے اور آخر کار اس مرتبہ صدر نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ علی لاریجانی اور صدر احمد نژاد کے درمیان اس بات پر اختلافات تھے کہ جوہری مذاکرات کو آگے کس سمت میں جانا چاہیے۔

ترجمان غلام حسین الہام نے بیان میں کہا کہ یورپی یونین کے خارجہ پالسی کے سربراہ جیوئر سولانا کے ساتھ منگل کو ہونے والے مذاکرات سے پہلے نائب وزیر خارجہ سعید جلیلی سبکدوش ہونے والے سفارتکار کی جگہ لے لیں گے۔

تہران سے بی بی سی کے نامہ نگار جون لین نے بتایا ہے کہ صدر احمدی نژاد کے سخت رویے کے برعکس مسٹر لاریجانی ایران کے یورینیم کی افزودگی کے پروگرام پر مغربی ممالک سے مزید مذاکرات کے حامی تھے۔

علی لاریجانی کے استعفے سے محض چند دن قبل روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے دورۂ تہران کے دوران ایران کے پرامن مقاصد کے لیے جوہری پروگرام جاری رکھنے کے حق کی مشروط حمایت کی ہے۔

ایران کے کچھ ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ روسی صدر نے ایران رہنما کو نئی تجاویز دی تھیں جن سے ایران اور مذاکرات میں شامل کچھ مغربی ممالک کے درمیان تعطل کو دور کیا جا سکتا ہے۔ تاہم صدر احمدی نژاد کے قریبی ذرائع ابلاغ نے اس سے انکار کیا ہے کہ صدر ولادیمیر پوتن کوئی نئی تجاویز لائے تھے۔

ہمارے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ علی لاریجانی کے استعفے سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ ایران کے جوہری معاملے پر صدر احمدی نژاد کے سخت مؤقف کو روحانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنائی کی حمایت حاصل ہے۔

اگرچہ علی لاریجانی بھی قدامت پسند خیالات رکھتے ہیں اور انہیں صدر احمدی نژاد نے ہی جوہری مذاکرات کی ذمہ داری سونپی تھی تاہم کہا جا رہا ہے کہ ان کی جگہ لینے والے سعید جلیلی صدر کے زیادہ قریب ہیں۔

اب تک روس نے ایران کو مزید پابندیوں سے بچایا ہوا ہے کیونکہ روس کے مطابق ایران کے پروگرام پر اقوام متحدہ کے جوہری امور کے نگراں ادارے آئی اے ای اے کو بات چیت کا موقع ملنا چاہیے تاکہ معاملات بغیر کسی تنازعے کے حل ہو سکیں۔ آئی اے ای اے ایران سے چند ایک معاملات پر وضاحتیں چاہتا ہے۔

اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کو مسٹر سولانا اور آئی اے ای اے کی رپورٹوں کا انتظار ہے جس کے بعد وہ فیصلہ کرے گی کہ ایران پر مزید سخت پابندیاں لگائی جائیں یا نہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد