BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 23 September, 2007, 22:25 GMT 03:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ایران امریکہ جنگ کا خطرہ نہیں‘
احمدی نژاد
احمدی نژاد نے گرؤانڈ زیرو کا دورہ کرنے کی خواہیش کا اظہار کیا تھا
ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ کسی مسلح تصادم کی طرف نہیں بڑھ رہا۔

امریکہ میں ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے ان خدشات کو رد کیا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔

احمدی نژاد نے اس انٹرویو میں ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

تاہم امریکہ ایران پر جوہری پروگرام ختم کرنے کے لیے اقتصادی اور دفاعی پابندیاں مزید سخت کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کی قیادت کر رہا ہے۔

نیویارک روانگی سے قبل جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے والے ہیں ایرانی صدر نے کہا کہ وہ بین الاقوامی برادری کو درپیش مسائل کا حل پیش کریں گے۔

نیویارک سے بی بی سی اردو سروس کے نامہ نگار حسن مجتبیٰ نے کہا ہے کہ صدر احمدی نژاد امریکی ذرائع ابلاغ، اقوام متحدہ اور اس کے باہر نیویارک شہر میں اسوقت گرماگرم بحث کا موضوع بنے جب اقوام متحدہ میں ا یرانی سفارتی مشن نے ان کے لیے نیویارک پولیس سے گیارہ ستمبر کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کی یادگار گراؤنڈ زیرو کا دورہ کرنے کی اجازت کی درخواست دی جسے نیویارک پولیس کےسربراہ اور خفیہ ایجنسیوں نے رد کردیا۔

’اے پاگل شخص ! گراؤنڈ زیرو کے قریب بھی جانے کا مت سوچنا ورنہ جہنم میں جا سکتے ہو‘ نیویارک شہر سے شائع ہونیوالے ایک مقامی روزنامے ’نیوز ڈے‘ کے سرورق کی شہ سرخی تھی جہاں ایرانی صدر احمدی نژاد کی تصویر پر کراس کا نشان لگایا ہوا تھا۔

ریپبلیکن اور ڈیموکریٹک پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدواروں سمیت امریکی لیڈرشپ کے ایک بہت بڑے حصے نے احمدی نژاد کے گراؤنڈ زیرو کے دورے کی خواہش پر سخت تنقید کی۔

لیکن امریکہ کی انتہائي معتبر یونیورسٹیوں میں سے ایک نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی نے ایرانی صدر کو یونیورسٹی کے بین الاقوامی تعلقات کے شعبے میں لیکچر کیلیے پیر کے روز مدعو کر رکھا ہے۔

اسی بارے میں
دعویٰ یا حقیقت!
03 September, 2007 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد