BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 20 September, 2007, 07:00 GMT 12:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
احمدی نژاد،گراؤنڈ زیرو نہیں جاسکتے
ایرانی صدر احمدی نژاد
ایرانی صدر 2001 کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا چاہتے ہیں
نیو یارک کے حکام نےایرانی صدر احمدی نژاد کی اِس درخواست کو ٹھکرا دیا کہ وہ گراؤنڈ زیرو کا دورہ کرنا چاہتے ہیں جہاں ستمبر 2001 میں دہشت گرد حملے ہوئے تھے۔

ایرانی صدر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرنے کے لیے اتوار کو نیو یارک پہنچیں گے۔

نیویارک پولیس کے ترجمان کے مطابق ورلڈ ٹریڈ سینٹر کا مقام تعمیراتی کام کی وجہ سے لوگوں کے لیے بند ہے۔انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ زیرو کے دورے کی ایرانی صدر کی درخواست سکیورٹی کے پیشِ نظر مسترد کی گئی ہے۔

نیویارک پولیس کے ڈپٹی کمشنر پال براؤن نے بتایا کہ گراؤنڈ زیرو کا دورہ کرنے کے لیےایرانی صدر نے محکمہ پولیس، امریکی خفیہ سروسز اور نیو یارک اور نیو جرزسی پورٹ اتھارٹی سےجازت مانگی تھی۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان ورڈن جانڈریو نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ بہت عجیب لگتا ہے کہ ایک ایسے ملک کا سربراہ گراؤنڈ زیرو کا دورہ کرنا چاہتا ہے جو دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے‘۔

اقوامِ متحدہ میں امریکی سفارت کار زلمے خلیلزاد نے صحافیوں سےکہا کہ امریکہ ایران کوگراؤنڈ زیرو کا استعمال تصاویر کھچوانے کے لیے نہیں کرنے دے گا۔

دوسری جانب ایرانی سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا ہے انہیں ابھی بھی امید ہے کہایرانی صدر کی جانب سے 2001 کے حملے کے متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا راستہ نکل آئے گا۔

امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی خاصی بڑھی ہوئی ہے۔ امریکہ کا دعوٰی ہے کہ تہران عراق میں شدت پسندوں کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے اور جوہری ہتھیار بنا رہا ہے۔

ایک نئی سرد جنگ؟
امریکہ اور ایران میں بڑھتی ہوتی ہوئی خلیج
ایرانی وزیر خارجہہولوکاسٹ کیا؟
ایران میں کانفرنس، ہولوکاسٹ کا جائزہ
اسی بارے میں
دعویٰ یا حقیقت!
03 September, 2007 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد