BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 11 December, 2006, 13:45 GMT 18:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایران: ہولوکاسٹ پر کانفرنس شروع
ہولو کاسٹ کانفرنس
کچھ بنیاد پرست یہودی عالم بھی اس موقع پر اپنا موقف پیش کریں گے
ایران میں پیر کو ایک دو روزہ کانفرنس شروع ہوئی ہے جس میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ ’ہولوکاسٹ‘ یعنی یہودیوں کا قتل عام ہوا بھی تھا کہ نہیں۔

جرمنی سمیت کئی ممالک نے کانفرنس کے انعقاد پر تنقید کی ہے۔ یاد رہے کہ جرمنی میں ہولوکاسٹ سے انکار کو جرم تصور کیا جاتا ہے۔

تاہم منتظمین کا اصرار ہے کہ کانفرنس سے ہولوکاسٹ کے بارے میں اٹھنے والے سوالات پر تحفظات کے بغیر بات کرنے کا موقع ملے گا۔ کانفرنس میں تیس مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے سڑسٹھ محققین ہولوکاسٹ کے حوالے سے مقالہ جات پیش کریں گے۔

ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کانفرنس کی حمایت کی ہے۔ وہ خود بھی ہولوکاسٹ میں ہونے والی ہلاکتوں کی بتائی جانے والی تعداد پر سوال اٹھا چکے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے قریب ساٹھ لاکھ یہودیوں کو قتل کیا گیا تھا۔

کانفرنس میں کئی معروف مغربی ’اجتہادی‘ مفکرین بھی شریک ہو رہے ہیں، جبکہ کچھ بنیاد پرست یہودی عالم بھی اس موقع پر اپنا موقف پیش کریں گے۔

کانفرنس میں شریک برطانیہ سے تعلق رکھنے والے یہودی عالم اہرن کوہن کا کہنا تھا ’ہم کہتے ہیں کہ ہولوکاسٹ ہوا، ہم اس سے گزرے ہیں لیکن اسے کسی طور

ایرانی وزیر خارجہ
کانفرنس کا مقصد ہولوکاسٹ پر مفکرین کو بات کرنے کو موقع دینا ہے
پر بھی فلسطینیوں کے خلاف زیادتیاں کرنے کا جواز نہیں بنانا چاہیے‘۔

کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ منوچہر متقی کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا مقصد ہولوکاسٹ کی تصدیق یا تردید کرنا نہیں ہے۔ ’اس کا مقصد ان مفکرین کو ایک موقع فراہم کرنا ہے جو ہولوکاسٹ کے بارے میں یورپ میں اپنے خیالات کا کھل کر اظہار نہیں کر سکتے‘۔

تہران میں بی بی سی کی نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ایران جانتا ہے کہ کانفرنس بیرونی دنیا میں غم وغصہ کا باعث ہوگی لیکن وہ مغربی دنیا کی آزادیِ اظہار سے وابستگی کا امتحان لینا چاہتا ہے۔

امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کانفرنس کو ایرانی حکومت کا ’ایک اور‘ ہتک آمیز اقدام قرار دیا ہے۔

اسی بارے میں
ہولوکاسٹ کے منکر کی اپیل
20 February, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد